فہرست عنوانات
- فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست - سیلز ٹیکس
- اے ٹی ایل (سیلز ٹیکس) میں شمولیت
- فعال ٹیکس گزار کی حیثیت سے اپنا سٹیٹس دیکھیں - سیلز ٹیکس
- رجسٹریشن کی معطلی
- فعال ٹیکس گزار کی بحالی
رجسٹریشن کی معطلی
اگر کوئی فردجعلی رسیدیں جاری کرنے، ٹیکس چوری کرنے اور دھوکہ دہی کا مرتکب ہو توکمشنر بغیر کسی نوٹس کے اس فرد کی رجسٹریشن معطل کر سکتا ہے، اور مزید انکوائری منسوخ کی جا سکتی ہے۔
رجسٹریشن کی معطلی مندرجہ ذیل وجوہات کی بنیاد پر ہو سکتی ہے:
- اگر رجسٹرڈ فرد دیئےگئے پتے پر دستیاب نہ ہو
- اگر وہ مجاز ان لینڈ ریونیو افسر کو اپنے کاروبار کی حدود میں داخل نہ ہونے دے یا اسے ریکارڈز مکمل نہ کرنے دے
- اگر ٹیکس پروفائل نارمل نہ ہو جیسا کہ ان پٹ ٹیکس کی زیادہ ایڈجسٹمنٹ کروانا، مسلسل رقوم کا اگلی مدت میں منتقل کرنا یا ٹرن اوور میں اچانک اضافہ ہونا
- دیگر بلیک لسٹڈ یا معطل افراد سے اہم خریداریاں کرنا یا انہیں سامان فراہم کرنا
- کسی رجسٹرڈ فرد کی طرف سے مسلسل 6 ماہ تک سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع نہ کروانا
- کسی دوسرے علاقے کے کمشنر کی طرف سے رکنیت کی معطلی کی سفارش آنا
- کمشنر کی طرف سے دی گئی کسی دیگر وجہ کی بنیا د پر بھی رکنیت معطل ہو سکتی ہے
معطلی کے اثرات
- کمشنر متعلقہ رجسٹرڈ فرد کو تحریری طور پر رجسٹریشن کی معطلی کے بارےمیں آگاہ کرے گا اور معطلی کی وجوہات بھی بتائےگا۔ یہ حکم دیگر لارج ٹیکس گزاروں کے یونٹس(LTUs)/ علاقائی ٹیکس افسران، ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم، STARR کمپیوٹر سسٹم اور کسٹمز ونگ کے کمپیوٹر سسٹم کو بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ انہیں بھی آگاہی ہو اور قانون کے مطابق ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
- رکنیت کی معطلی سے متعلقہ فرد انکم ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ/ ریفنڈ کے لیے اہل نہیں رہےگا۔ اسی طرح ایسے کسی بھی رجسٹرڈ فرد کو ان پٹ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ/ریفنڈ کا اہل نہیں سمجھا جائےگا جس کی رسیدیں معطل فرد کی طرف سے بنائی گئی ہوں گی(چاہے یہ رسیدیں معطلی سےپہلے جاری کی گئی ہوں یا بعد میں)۔
- معطل فرد کو معطلی کے سات دن کے اندر اندر کمشنر کی طرف سے شوکاز نوٹس(رجسٹرڈ پوسٹ یا کوریئر سروس کے ذریعے) جاری کیا جائے گا۔ معطل فرد کے پاس نوٹس کے اجراء کے بعد 15 دن کا وقت ہو گا جس میں وہ اپنی پوزیشن واضح کر سکتا ہے کیونکہ اس کے بعد اس کا نام بلیک لسٹ کر دیا جائےگا۔ اگر متعلقہ فرد دیئے گئے پتے پر دستیاب نہ ہوا تویہ نوٹس LTU/RTO کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دیا جائے گا۔
- اگر معطلی کے حکم کے 7 دن کے اندر شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا جاتا تو معطلی کا حکم غیر فعال ہو جائے گا۔