فہرست عنوانات
- سیلز ٹیکس ریفنڈ
- ریفنڈ کا دعویٰ کون لوگ کر سکتے ہیں؟
- ریفنڈ کے دعوے جمع کروانا
- فاسٹ سسٹم کے ذریعہ سیلز ٹیکس کی واپسی کی کارروائی
- سیلز ٹیکس / ایف ای ڈی ریفنڈ کی آن لائن ادائیگی
- زیادہ جمع کروائی گئی رقم کا ریفنڈ
سیلز ٹیکس ریفنڈ
اگر کسی شخص کی طرف سے قابل ٹیکس اشیاء کی خریداری پر جمع کروایا جانے والا اِن پٹ ٹیکس اس ٹیکس مدت کے دوران آؤٹ پٹ ٹیکس سے تجاوز کر جائے جس کی بنیادی وجہ زیرو ریٹڈ اشیاء یا برآمدات ہو سکتی ہیں تو وہ اس اضافی ٹیکس کی واپسی کا دعویٰ کر سکتا ہے، یہ رقم رجسٹرڈ فرد کی طرف سے درخواست دیئےجانے کے 45دن کے اندر اندر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے سرکاری گزٹ میں واضح کی گئی شرائط کے مطابق واپس کر دی جائے گی۔