Placeholder image

سیلز ٹیکس کی مقررہ تاریخیں

سیلز ٹیکس کی مقررہ تاریخیں

ٹیکس گزاروں کو اپنی متعلقہ درجہ بندی کے حساب سے ماہانہ، سہ ماہی یا سالانہ بنیادوں پر  سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانا ہو ں گے۔

ماہانہ گوشوارے

ایک رجسٹرڈ فرد باقاعدہ طریقہ کار کے تحت  ماہانہ گوشوارے کا منسلکہ سی  جس مہینے میں سپلائز کی گئی ہوں اس کے بعد والے مہینے کی 10 تاریخ،  ادائیگیاں 15 تاریخ اور گوشوارے 18 تاریخ کو جمع کروائے گا، یہ  ادائیگیاں نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچوں میں جمع کروائی جائیں گی۔ مندرجہ ذیل میں دی گئی درجہ بندی کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر گوشوارے جمع کروانے کا طریقہ کار الگ سے دیا گیا ہے۔

سہ ماہی گوشوارہ

صرف سی این جی کی کیٹیگری میں آنے والے  ٹیکس گزار  سہ ماہی بنیادوں پر گوشوارےجمع  کروائیں گے۔

سالانہ گوشوارہ

کوئی بھی مینوفیکچرر کسی بھی مالیاتی سال کا سیلز ٹیکس کا گوشوارہ اگلے سال 30 ستمبر تک جمع کروانے کا پابند ہے۔