www.fbr.gov.pkوزٹ کرنے کا شکریہ۔ اس ویب سائٹ پر رسائی اور اسے استعمال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے ان شرائط و ضوابط کو تسلیم کر لیا ہے اور آپ قانون کے مطابق ان کے پابند ہیں۔ جب آپ پہلی بار اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کریں گے تو اس وقت سے یہ سمجھ لیا جائے گا کہ آپ نے ان شرائط و ضوابط کو تسلیم کر لیا ہے۔
پالیسی پر نظرثانی
ہم ان شرائط وضوابط کو کسی بھی وقت بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ جب تبدیلی کے بعد پہلی بار اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرلیں گے تب سے یہ سمجھ لیا جائے گا کہ آپ نے ان شرائط وضوابط میں اس نظرثانی کو تسلیم کر لیا ہے۔
www.fbr.gov.pk کا استعمال
آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آ پ صرف قانونی مقاصد کے لیے اس ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کسی کو ہراساں نہیں کریں گے، نہ ہی کسی کے لیے پریشانی کا باعث بنیں گے، نہ ہی کسی کو غیر قانونی، ممنوعہ ، قابل اعراض یا جارحانہ مواد یا معلومات ارسال کریں گے۔
اظہار دستبرداری
فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اس کے افسران اور ملازمین نے:
1۔ اس ویب سائٹ پر معلومات صرف ٹیکس گزاروں کی آگاہی کے لی شائع کی ہیں، یہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے سرکاری طور پر کسی معاملے کی وضاحت نہیں۔ کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانون کی دفعات اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ سرکاری وضاحت اس ویب سائٹ کے مواد پر ہمیشہ بالاتر ہوگی۔ اور اس کے انگریزی زبان میں دیئے گئے متن سے رجوع کیا جائے گا۔
2۔ نہ تو یہ کہا گیا ہے اور نہ ہی یہ دعویٰ کیا گیا کہ اس ویب سائٹ پر موجود معلومات درست، مکمل اور ہر لحاظ سے محفوظ ہیں۔
3۔ یہ بھی نہیں کہا ہے کہ اس ویب سائٹ کے امور ہمیشہ بلاتعطل کام کرتے رہیں گے یا ان میں غلطی نہیں ہوگی اور یہ کہ کسی خرابی کو ٹھیک کیا جائے گا۔
4۔ نہ ہی یہ کہا گیا ہے اور نہ کسی طرح یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ پر دی گئی معلومات نیز دیگر سائٹس سے آنے والی اور اس سائٹ سے دیگر سائٹس پر جانے والی معلومات مفید اور درست ہے۔
5۔ نہ ہی یہ کہا گیا ہے اور نہ کسی طرح سے یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دی گئی معلومات اور ڈیٹا کسی مخصوص مقصد کے لیے مفید ہے۔
6۔ نہ ہی اس طرح کی کوئی وارنٹی/ ضمانت دی گئی ہے کہ یہ ویب سائٹ، اس پر موجود معلومات اور ڈیٹا اور اس کے ہوسٹنگ سرورز کسی خرابی، کمپیوٹر وائرس یا دیگر اقسام کی ملاوٹ سے مکمل طور پر آزاد ہیں۔
7۔ نہ ہی مالی معاونت کی گئی ہے اور نہ ہی یہ حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ دیگر ویب سائٹس جن کے ایڈرس اس ویب سائٹ پر موجود ہیں، ان کی معلومات استعمال کی جائیں۔
8۔ نہ ہی اس طرح کی کوئی وارنٹی/ضمانت دی گئی ہے یا یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ لنکس/رابطوں میں دی گئی دیگر ویب سائٹس کا مواد معیاری، درست اور کسی مقصد کے لیے موزوں ہے۔
9۔ نہ ہی یہ وارنٹی/ضمانت دی گئی ہے کہ لنکس میں دی گئی دیگر ویب سائٹس کا مواد دنیا بھر میں کسی بھی مواد کے جملہ حقوق کو متاثر نہیں کرتا۔
10۔ نہ ہی یہ کہا گیا ہے کہ وہ اس ویب سائٹ یا لنکس میں دی گئی دیگر ویب سائٹس تک رسائی، ان کے استعمال یا ان کے مواد اور معلومات کے استعمال کے نتیجے میں پیش آنے والے براہِ راست یا بالواسطہ ، خصوصی، حادثاتی یا کسی اور قسم کے نقصان کی ذمہ داری لیں گے۔
کاپی رائٹ، ٹریڈ مارکس اور سروس مارکس
اس ویب سائٹ یا اس سے وابستہ دیگر ویب سائٹس پر موجود مواد، مندرجات، سروس مارکس یا ٹریڈ مارکس اپنے متعلقہ مالکوں کی ملکیت ہیں، نیز یہ کہ وہ حقوق دانش کی ملکیت کے قوانین کے تحت محفوظ ہیں۔ اس ویب سائٹ پر موجود ڈیازئنز، معلومات، گرافکس، تصاویر لوگو/ نشان اور ان کا انتخاب اور انتظام و انصرام فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ملکیت ہیں۔ پاکستان کے رہائشیوں اور شہریوں کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ملکیتی محفوظ مواد کو نقل کر کے اس کا پرنٹ لے سکتے ہیں۔ تاہم وہ اس مواد میں سے نہ تو کچھ ختم کر سکتے ہیں، نہ ہی اس میں کوئی اضافہ کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس میں کوئی ترمیم کر سکتے ہیں۔ اس اجازت کا مقصد صرف یہ ہے کہ ان معلومات کا پاکستان کے دیگر شہریوں اوررہائشیوں کے ساتھ بغیر کسی قیمت کے تبادلہ کیا جائے۔ اس ویب سائٹ اور اس سے جڑی کسی بھی ویب سائٹ کے مواد کو استعمال کرنے کی اجازت کا اطلاق ایسے کسی مواد پر نہیں ہوتا جو کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے سوا کسی دیگر فریق کی ملکیت ہو۔
اس سائٹ کے ذریعے کسی سے رابطہ کرنا
اس ویب ساٹ کو کسی سے رابطہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہوئے اگر آپ مندرجہ ذیل میں سے کوئی کام کرتے ہیں تو آپ نافذ العمل قوانین توڑنے کے مرتکب قرار پائیں گے:
a۔ قانون توڑنا۔ اس میں قانون کو تسلیم نہ کرنا، کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونا یا توہین عدالت کرنا شامل ہے۔
b۔ کسی انجان یا اجنبی کو پیغامات بھیجنا۔
c۔ اشتہار بازی کرنا۔
d۔ جعلی طور پر کسی شخص کی جگہ اپنے آپ کو پیش کرنا یا جعلی طور پر خود کو کسی فرد یا تنظیم کا نمائندہ ظاہر کرنا۔
e۔ لوگوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنا۔
f۔ سیاسی مہم چلانا۔
g۔ مذہبی، نسلی یا فرقہ ورانہ بے چینی اور تشدد کو ابھارنا، اور
h۔ تشدد، دھونس یا دہشت گردی کا استعمال کرنا۔
بیرونی ویب سائٹس کے لنکس/رابطے
اس ویب سائٹس پر دیگر ویب سائٹس کے لنکس ہوتے ہیں جنھیں ہم نہ تو چلاتے ہیں اور نہ ہی ان کا کنٹرول ہمارے پاس ہوتا ہے۔ ان ویب سائٹس کے کسی بھی مواد کے ہم ذمہ دار نہیں۔ ہم یہ ضمانت نہیں دے سکتے کہ یہ ویب سائٹس ہر وقت کام کریں گی اور نہ ہی ہمارا ان ویب سائٹس کے صفحات کی دستیابی پر کوئی کنٹرول ہے۔ اس ویب سائٹس یا اس کے کسی لنک تک رسائی کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے اس ویب سائٹ کی شرائط و ضوابط کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس ویب سائٹ کے کسی بھی مواد کو ہائبر لنک کرنے یا اس کی فریمنگ سے قبل آپ کو فیڈر ل بورڈ آف ریونیو سے اجازت لینا ہوگی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ اگر اس کی اجازت کے بغیر کوئی ایسا لنک اس کی ویب سائٹ پر دیا جاتا ہے جس کا مواد غیر قانونی، غیر اخلاقی یا قابل اعتراض ہے تو وہ اس لنک کو غیر فعال کر سکتا ہے۔
مواد میں فرق
اگر اس ویب سائٹ، یا اس سے جڑی دیگر سرکاری محکموں اور زارتوں کی ویب سائٹس یا اس سے وابستہ ویب سائٹس پر دیئے گئے مواد اس مواد کے اصل ماخذ/ذریعہ میں دی گئی معلومات میں کوئی فرق پایا جاتا ہے تو اس صورت میں موخرالذکر کو ترجیح دی جائے گی۔
رجسٹریشن
ویب سائٹ کے متعدد حصے صرف رجسٹرڈ صارفین ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ رجسٹریشن کے مقصد کے لیے درست اور مکمل معلومات فراہم کریں گے، نیز یہ کہ آپ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹر ہونے یا اس ویب سائٹ پر رسائی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا یہ صوابدیدی اختیار ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص یا کسی صارف کے نام کو رجسٹر ہونے سے روک سکتا ہے جسے حکومت اس ویب سائٹ کو استعمال کرنے کے لیے موزوں نہ سمجھتی ہو۔
رسائی کا حق
فیڈرل بورڈ آف ریونیو مکمل طور پر یہ اختیار رکھتا ہے کہ وہ کسی بھی ملک اور کسی بھی جغرافیائی علاقے سے تعلق رکھنے والے کسی مخصوص شخص یا کسی مخصوص انٹرنیٹ ایڈریس کو کسی بھی وقت بغیر کوئی وجہ بتائے ویب سائٹ استعمال کرنے سے روک سکتا ہے۔
استثنیٰ
آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اگر ان شرائط و ضوابط کو آپ کی طرف سے توڑے جانے کے نتیجے میں کوئی نقصان، ذمہ داری، دعویٰ، مطالبہ یا اخراجات ہوتے ہیں تو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اس سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔
وائرس سے تحفظ
اگرچہ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ اس ویب سائٹ کے مواد کی مسلسل اینٹی وائرس پروگراموں کے ذریعے پڑتال کرتے رہیں۔ تاہم پھر بھی آپ کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ ہونے والے کسی بھی مواد کو اینٹی وائرس پروگرام کے ذریعے چیک کرلیں۔ اس ویب سائٹ سے حاصل کردہ کسی مواد سے آپ کے ڈیٹا یا کمپیوٹر سسٹم کو نقصان پہنچنے یا کوئی خرابی آنے کی صورت میں ہم کسی بھی قسم کی کوئی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے۔
نافذ العمل قوانین اور دائرہ اختیار
ان شرائط و ضوابط کو پاکستان کے قوانین کے مطابق بروئے کار لایا جائے گا۔ اگر ان شرائط و ضوابطط کے حوالے سے کوئی تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو اس صورت میں تشریح کا اختیار صرف اور صرف پاکستان کی عدالتوں کو ہوگا اور انگریزی کے متن سے رجوع کیا جائے گا۔
اطلاق
یہ پالیسی صرف ایف بی آر کی سرکاری ویب سائٹwww.fbr.gov.pk پر لاگو ہوتی ہے۔ تاہم ایف بی آر کے دیگر آن لائن سسٹمز جیسا کہ ای فائلنگ سسٹمز، WeBOC وغیرہ کے استعمال کی اپنی شرائط ہوتی ہیں۔