Placeholder image

رازداری کی پالیسی

www.fbr.gov.pk آپ کی پرائیویسی کے تحفظ اور آپ کے آن لائن تجربے کو محفوظ، آرام دہ، قیمتی اور خوشگوار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ہم آپ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے علاوہ کوئی بھی معلومات اکٹھی نہیں کرتے۔ ہم ضروری ڈیٹا دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ تاہم ہماری طرف سے اکٹھی کی گئی معلومات صرف سرکاری مقاصد، اندرونی جائزوں، ہماری ویب سائٹ کے مواد کو بہتر بنانے، مواد کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کے قابل بنانے اور صارفین سے رابطے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ہم ان معلومات کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال، شیئر یا دوسروں کے حوالے نہیں کرتے۔

تمام ریکارڈ کیپرز کے سامنے ایسے مواقع آتے ہیں جب انہیں معلومات قانونی، فوجداری یا انتظامی معلومات کے لیے افشاء کرنا پڑتی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو بھی کسی قانونی طریقہ کار جیسے وارنٹ، تفتیش یا عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ذاتی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔ معلومات کی فراہمی حکومت کے قانونی حق کے تحفظ یا ہنگامی حالات میں بھی کی جا سکتی ہے ۔تاہم یہ اسی صورت میں ہوتا ہے جب یہ اندازہ ہو کہ کسی کا تحفظ خطرے میں ہو سکتا ہے۔

www.fbr.gov.pk صارفین کے متعلق کس طرح کی معلومات اکٹھی کرتا ہے؟

ہم ان معلومات کو زیر غور لاتے ہیں جو آپ کی شناخت کرنے کے لیے "ذاتی طور پر شناخت کی معلومات" کے زمرے میں آتی ہوں۔ جب آپ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ کو وزٹ کرتے ہیں تو ہم آپ کی اس طرح کی شناخت والی معلومات کو محفوظ نہیں کرتے بلکہ یہ صرف اسی صورت میں ہوتا ہے جب آپ خود ایسی معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں(جیسے کوئی ای میل بھیجنا، ایک صارف کے طور پر رجسٹر ہونا، کسی سروے میں شریک ہونا، کسی رائے کا اظہارکرنا یا "ہم سے رابطہ کریں" کے فارم کو استعمال کرنا وغیرہ)۔

ای میل کے ذریعے رابطہ اور ویب فارم

اگر آپ ہمیں کوئی ای میل کرتے ہیں جس میں آپ کوئی سوال کرتے ہیں اور اس میں ذاتی شناخت کی معلومات بھی ہوتی ہیں ، یا کوئی ایسا فارم استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعے ہمارے پاس ذاتی شناخت کی معلومات بھی آتی ہیں تو ہم اس معلومات کو صرف آپ کو جواب دینے کی حد تک استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس پیغام کو کسی ایسے سرکاری ادارے کو بھی ارسال کر سکتے ہیں جو آپ کے سوال کا بہتر طور پر جواب دینے کی پوزیشن میں ہو، اس صورت میں ہم آپ کی ذاتی شناخت کی معلومات کو استعمال کرتے ہیں۔ ہر ای میل پیغام کے ساتھ ای میل بھیجنے والے کا ای میل ایڈریس بھی ہوتا ہے جو وہ خود رضاکارانہ طور پر ہم سے رابطہ کرنے کے لیے یا کسی معلومات کے حصول کے لیے استعمال کرتا ہے۔ آپ کے ای میل ایڈریس نہ تو بیچے جاتے ہیں اور نہ ہی آپ کی مرضی کے بغیر کسی غیر سرکاری ادارے یا کاروباری ادارے کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ جب کوئی صارف ہم سے رابطہ کرنے کے لیے یا کسی معلومات کے حصول کے لیے ہمیں ای میل ایڈریس مہیا کرتا ہے تو وہ رابطہ عوامی ریکارڈ کا حصہ بن جاتا ہے۔ اگر وہ قانون کے ذریعے محفوظ نہ کیا جائے تو اس کا جائزہ لیا جا سکتاہے یا اسےنقل کیا جا سکتا ہے۔ ای میل یا ویب فارم کے ذریعے دی گئی معلومات پکڑے جانے، پڑھے جانے یا تبدیل کیے جانے کے خطرے سے دوچار رہتی ہیں۔ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے خفیہ معلومات جیسے سکیورٹی پاس ورڈز اور کریڈٹ کارڈ نمبرز وغیرہ کسی کو فراہم نہ کریں جب تک کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کسی مجاز آفیسر کی طرف سے آپ سے یہ معلومات طلب نہ کی جائیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایسی کسی بھی معلومات کے غلط استعمال کا ذمہ دار نہ ہو گا۔

ویب کوکیز Web Cookies/

کوکی ایک چھوٹی فائل ہوتی ہے جو انٹرنیٹ سائٹ استعمال کرتے ہوئے ویب براؤزر آپ کے کمپیوٹر میں سٹور کرتا ہے۔ کوکیز میں آپ کی ذاتی معلومات جیسا کہ آپ کا نام، ای میل ایڈریس، گھر یا کام کا پتہ یا ٹیلی فون نمبر بھی سٹور ہو سکتا ہے۔ آپ جب بھی کسی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں تو مستقل کوکیز آپ کی شناخت کے لیے ان معلومات کو استعمال کر سکتی ہیں جبکہ عارضی کوکیز آپ کو ویب سائٹ پر دیگر چیزیں دیکھنے میں مدد دیتی ہیں اور وہ آپ کی ذاتی معلومات کو سٹور نہیں کرتی ہیں۔

سکیورٹی اقدامات

ہم جس نظام میں کام کرتے ہیں اور جو معلومات ہم استعمال کرتے ہیں، اس کے وقار اور دیانتداری کا انتہائی خیال رکھتے ہیں۔ اس لیے تسلی بخش اقدامات کیے جاتے ہیں کہ کسی بھی طرح آپ کی ذاتی معلومات تباہی، کرپشن اور غیر مجاز رسائی کا شکار نہ ہوں، نیز یہ معلومات صیغہ راز میں رہیں۔

ہم نے اپنے کمپیوٹر سسٹمز اور نیٹ ورکس کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں سے چند ایک یہ ہیں: انفرادی تصدیق، منتقل کردہ ڈیٹا/معلومات کا تحفظ، سکیورٹی مانیٹرنگ، فراہم کردہ معلومات کی آڈٹنگ اور کوڈنگ۔

کیا صارف کی معلومات شیئر کی جاتی ہیں؟

موجودہ نافذ العمل قوانین کی اجازت کے بغیر ہم نہ ہی معلومات اکٹھی کرسکتے ہیں، نہ ہی انھیں استعمال کرسکتے ہیں اور نہ ہی صارف کی اجازت اور اس کے علم کے بغیر شیئر کرسکتے ہیں۔ ہم ان معلومات کو کسی تیسرے فریق کے ساتھ بھی شیئر نہیں کرسکتے۔تاوقتیکہ ہم اس کےبارے میں صارف کو آگاہ نہ کر دیں یا اس سے اجازت طلب نہ کر لیں۔

جو صارفین اپنے ذاتی ریکارڈز میں موجود معلومات کی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا شکار ہوں،انھیں ایسے ریکارڈز کے نگران سے رابطہ کرنا چاہیےجو عموماً سرکاری حکام ہوتے ہیں ۔ وہ ایسی معلومات کو اکٹھا کرنے اور ان کا تحفظ کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی محفوظ معلومات کے بارے شک ہو کہ وہ درست نہیں تو آپ تحریری درخواست کےذریعے ان معلومات میں تبدیلی کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو آپ کی طرف سے مہیا کردہ معلومات کے علاوہ ذاتی طور پر قابل شناخت کسی قسم کی کوئی معلومات اکٹھی نہیں کرتا۔ خود کار طریقے سے بننے والے ڈیٹا کا ذاتی طور پر قابل شناخت ڈیٹا کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جاتا۔ اس لیے اگر آپ ہماری سائٹ کا وزٹ کرتے ہیں تو اس کے بارے میں کسی کو بھی معلومات مہیا نہیں کی جاتی ہیں۔

دوسری سائٹس کے لنکس/رابطے

اس ویب سائٹ پر ہو سکتا ہے کہ آپ کو دیگر سرکاری اداروں، غیر منافع بخش تنظیموں یا پرائیویٹ کاروباری کمپنیوں کے لنکس/رابطے ملیں۔ جب آپ ان دیگر لنکس کو کھولیں گے تو پھر ہماری پرائیویسی پالیسی ان پر لاگو نہیں ہو گی۔ تاہم اگر نئے کھلنے والے لنک کی کوئی پرائیویسی پالیسی ہے تو آپ اس کے تابع ہوں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کسی بھی صورت میں ان بیرونی ویب سائٹس کی پرائیویسی یا ان کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔

پالیسی پر نظرثانی اور تبدیلیوں کے نوٹیفکیشن

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس پالیسی پر کسی بھی وقت نوٹس کے بغیرنظرثانی یا اسے تازہ ترین بنا سکتا ہے۔ ہم پالیسی میں کسی بھی تبدیلی کے بارے میں صارفین کو اس صفحے پر نوٹس دینے کے ذریعے آگاہ کر سکتے ہیں جس میں مذکورہ پالیسی کا ورژن اور تاریخ دی ہو گی۔ اس پالیسی کے تحت حاصل کردہ معلومات پر یہی پالیسی لاگو ہو گی۔ کسی بھی تبدیلی کے بعد حاصل کردہ معلومات پر نظرثانی شدہ پالیسی لاگو ہو گی۔

رازداری بیان کا اطلاق

یہ پالیسی ایف بی آر کی ویب سائٹ www.fbr.gov.pk, پر لاگو ہوتی ہے۔ تاہم ایف بی آر کے دیگر آن لائن سسٹمز جیسا کہ ای فائلنگ سسٹم، WeBOC وغیرہ کے استعمال کے لیے اپنی شرائط ہو سکتی ہیں۔