Placeholder image

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے بارے میں بنیادی معلومات

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے بارے میں بنیادی معلومات

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کےتصورات کے بارے میں بنیادی سمجھ بوجھ نہ صرف کام کی تکمیل کو آسان بناتی ہےبلکہ اسے مجوزہ طریقہ کار کےمطابق بھی کیا جا سکتا ہے۔

ایڈجسٹمنٹ

کسی بھی چیز پر واجب الادا ڈیوٹی میں اس چیز کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء پر ادا کردہ  ڈیوٹی کو طے شدہ طریقے کے مطابق منہا کرنا۔

ڈسٹری بیوٹر

کسی بھی مینوفیکچرر کی طرف سے کسی علاقے میں مقرر کیا گیا فرد جس سےہول سیل ڈیلرز اشیاء آگے بیچنے کے لیے خرید سکتے ہیں۔

مقررہ تاریخ

سیکشن 4 کے تحت گوشوارے جمع کروانے کے لیے مقرر کی گئی تاریخ جو کہ  ایک مہینہ ختم ہونے کے 15 دن بعد ہوتی ہے، یا یہ کوئی ایسی بھی تاریخ  یا مختلف تاریخیں ہو سکتی ہیں جو کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نوٹیفکیشن یا  
سرکاری گزٹ کے ذریعے  گوشوارے کے مختلف حصے یا منسلکہ جات جمع کروانے کے لیے مقرر کر سکتا ہے۔

ڈیوٹی کے قابل اشیاء

ایکسائز کے قابل تمام اشیاء جن کا تعین  فرسٹ شیڈول میں کیا گیا ہے ماسوائے ان کے جو ایکٹ کے سیکشن 16 کے تحت مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔

ڈیوٹی کے قابل سپلائی

کسی بھی مینوفیکچرر کی طرف سے  ڈیوٹی کے قابل ایسی تمام اشیاء کی سپلائی جو کہ ایکٹ کے سیکشن 16 کے تحت  استثنیٰ کے زمرے میں نہیں آتیں۔

فرنچائز

فرنچائزر کی طرف سے فرنچائزی کو دی گئی  ایسی اجازت جس کے تحت وہ  کسی بھی چیز کو بنا سکتا ہے،  بیچ سکتا ہے یا اس کی تجارت کر سکتا ہے، یا وہ  اشیاء کے حوالےسے  کوئی بھی دیگر کاروباری سرگرمی میں مشغول ہو سکتا ہے ، یا وہ فرنچائزر کی طرف سے متعین کردہ خدمات فراہم کر سکتا ہے۔ ان سارے کاموں کے بدلے فرنچائزی فرنچائزر کو ایک طے شدہ فیس، رائلٹی یا ٹیکنیکل فیس  ادا کرتا ہے، ا س کے لیے وہ  فرنچائزر کا ٹریڈ مارک، سروس مارک، ٹریڈ کا نام، لوگو، برانڈ کا نام یا ایسی کوئی علامت  استعمال کر سکتا ہے۔

اشیاء

اس ایکٹ کے تحت  ایکسائز ڈیوٹی کے قابل اشیاء یا جیسا کہ پہلے شیڈول میں تعین کیا گیا ہے، اس میں ایسی اشیاء شامل ہیں جو کہ نان ٹیرف علاقےمیں تیار کی گئی ہوں اور استعمال کے لیے ٹیرف علاقے میں منتقل کی گئی ہوں۔

اشیاء کی انشورنس

اس میں آگ، سمندر، چوری، حادثہ یا اس طرح کی متفرق انشورنس شامل ہیں۔

درآمد و برآمد

سمندری، زمینی یا فضائی راستے سے پاکستان میں کوئی چیز لانا یا پاکستان سے کوئی چیز لے جانا، اس کی تعریف ہمیشہ ایسےہی رہےگی۔

کائبر(Kibor)

کراچی انٹر بینک ریٹ جو کہ مالیاتی  سال  کی ہر سہ ماہی کے پہلے (SBP)دن مقرر کرے گا۔

نان ٹیرف ایریا

آزاد جموں و کشمیر، شمالی علاقے  اور اس طرح کےدیگر علاقے جن پر اس ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوتا۔

فرنچائز

فرنچائزر کی طرف سے فرنچائزی کی دی گئی  ایسی اجازت جس کے تحت وہ  کسی بھی چیز کو بنا سکتا ہے،  بیچ سکتا ہے یا اس کی تجارت کر سکتا ہے، یا وہ  اشیاء کے حوالےسے  کوئی بھی دیگر کاروباری سرگرمی میں مشغول ہو سکتا ہے ، یا وہ فرنچائزر کی طرف سے متعین کردہ خدمات فراہم کر سکتا ہے۔ ان سارے کاموں کے بدلے فرنچائزی فرنچائزر کو ایک طے شدہ فیس، رائلٹی یا ٹیکنیکل فیس  ادا کرتا ہے، ا س کے لیے وہ  فرنچائزر کا ٹریڈ مارک، سروس مارک، ٹریڈ کا نام، لوگو، برانڈ کا نام یا ایسی کوئی علامت  استعمال کر سکتا ہے۔

رجسٹرڈ فرد

ایسا فرد جو کہ اس ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے یا اس کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی فرد کا رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور وہ جب تک رجسٹرڈ نہیں ہوتا وہ اس ایکٹ اور اس کے تحت بننے والے قوانین  
کے ثمرات اور رعایتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

فروخت اور خرید

جیسا کہ ان لفظوں کے مطلب سے ظاہر ہے کہ کوئی بھی چیز یا سروس جو کہ کسی ایک فرد کی ملکیت ہو اور وہ  کیش یا تاخیر سے ادائیگیوں کے عوض  اس شے یا خدمت کی ملکیت کسی دوسرے فرد کے حوالے کر دے۔

خدمات

ایسی خدمات، سہولیات اور فوائد جو کہ اس ایکٹ یا  پہلے شیڈول کے زمرے میں آتی ہیں اور ان پر ایکسائز ڈیوٹی عائد ہوتی ہے۔

ترسیلات

اشیاء کی فروخت، لیز یا  کسی دیگر صورت میں حوالگی اور اس میں ایسے لین دین بھی شامل ہوں گے جن کا وفاقی حکومت  وقتاً فوقتاً سرکاری گزٹ میں اعلان کرے۔

محصول زدہ علاقے

نان ٹیرف ایریا کے سوا تمام علاقے

ہول سیل ڈیلر

ایسا فرد جو تھوک کے بھاؤ اشیاء خریدتا اور فروخت کرتا ہے، اس کا مقصد تجارت یا مینوفیکچرنگ ہو سکتا ہے، نیز ایسا کمیشن ایجنٹ جو کہ نہ صرف اشیاء کی خریدوفروخت کرتا ہے بلکہ دوسروں کی ملکیتی اشیاء فروخت کرنے کے لیے ذخیرہ بھی کرتا ہے۔

صفر شرح

اس ایکٹ کے سیکشن 5 کے تحت  بعض اشیاء پر 0 فیصد سے عائد ہونے والی ایکسائز ڈیوٹی

مزید تفصیلات اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے حوالے سے بنیادی معلومات کے حصول کے لیے دیکھیں:

فیڈرل ایکسائز ایکٹ، 2005