Placeholder image

سیلز ٹیکس ریفنڈ

ریفنڈ کا دعویٰ کون لوگ کر سکتے ہیں؟

مندرجہ ذیل رجسٹرڈ افراد  اِن پٹ ٹیکس کے طور پر جمع کروایا گیا سیلز ٹیکس واپس لینے کی درخواست دے سکتے ہیں:

  1. رجسٹرڈ مینوفیکچررز، برآمدکنندگان اور کمرشل برآمدکنندگان جن کی سپلائز یا سپلائی کا کچھ حصہ  ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت  صفر شرح اشیاء کے زمرےمیں آتا ہو۔
  2. ایسےرجسٹرڈ افراد جو اشیاء کی پیداوارکے لیے  ایسی اشیاء خریدتے ہیں جن پر ٹیکس ادا کیا گیا ہو،تاہم وہ اس ایکٹ یا موجود اوروقتاً فوقتاً جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز کی رو سےزیرو ریٹڈ اشیاء میں شمار ہوتی ہوں۔
  3. ایسے رجسٹرڈ افراد جن کی طرف سے ادا کیا گیا ان پٹ ٹیکس 3 ماہ میں استعمال نہ ہو سکتا ہو وہ ریفنڈ کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
  4. رجسٹرڈ افراد جو کہ برآمدی اشیاء کی تیاری کے لیے  قابل ٹیکس اشیاء خریدتے ہیں،تاہم مقامی سطح پر ان کی سپلائی پر ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہو
  5. سیلز ٹیکس کی ایسی رقوم کی واپسی کا بھی دعویٰ کیا جا سکتا ہے جو غیر ارادی طور پر یا غلطی سے ادا کی گئی ہوں۔
  6. ایسی رقوم کی واپسی کا بھی دعویٰ کیا جا سکتا ہے جو کہ محکمے کے کہنے پر جمع کروائی گئی ہوں تاہم بعد میں کسی مجاز اتھارٹی، ٹربیونل یا عدالت نے ایسی ادائیگی کو ختم کر دیا ہو۔