فہرست عنوانات
- سیلز ٹیکس کے لیے کون سے لوگ رجسٹر ہوں گے؟
- سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بارےمیں بنیادی معلومات
- رجسٹریشن کا طریقہ کار
- رجسٹریشن کے کوائف میں تبدیلی
- رجسٹریشن کی منتقلی
- نظرثانی شدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
- رجسٹریشن کی منسوخی
رجسٹریشن کی منتقلی
اگر کوئی رجسٹرڈ فرد اپنی کاروباری سرگرمیوں کو کسی ایک RTO/LTU سے کسی دوسرے RTO/LTU میں منتقل کرنا چاہتاہے یا کسی آر ٹی او سے کسی ایل ٹی یو یا کسی اور صورت میں منتقل کرنا چاہتا ہے تو وہ درست وجوہات کی بنا پر علاقائی ٹیکس دفتر میں رجسٹریشن کی منتقلی کی درخواست دینا ہو گی۔
علاقائی ٹیکس دفتر کچھ شرائط اورحدود و قیود، جو وہ مناسب سمجھے، کی بنیاد پر رجسٹریشن ایک علاقے سے دوسرے علاقے یا ایک RTO/LTU سے دوسرے RTO/LTU یا آر ٹی یو سے ایل ٹی یو منتقل کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔
جس ٹیکس مدت میں رجسٹریشن منتقل کی جائے گی اس کے لیے ٹیکس گوشوارے پرانی رجسٹریشن سے ہی جمع کروائے جائیں گے۔