- سیلز ٹیکس کے لیے کون سے لوگ رجسٹر ہوں گے؟
- سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بارےمیں بنیادی معلومات
- رجسٹریشن کا طریقہ کار
- رجسٹریشن کے کوائف میں تبدیلی
- رجسٹریشن کی منتقلی
- نظرثانی شدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
- رجسٹریشن کی منسوخی
رجسٹریشن کا طریقہ کار
کوئی بھی فرد Iris کوائف کو استعمال کرتے ہوئے اس پورٹل میں لاگ ان ہو سکتا ہے۔ لاگ ان ہونے کے بعد آپ رجسٹریشن کے مینیو میں سے فارم (1)14 (سیلز ٹیکس)(آسان طریقے سے رضاکارانہ طور پر سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹریشن کا فارم) کا انتخاب کریں گے۔
فارم (1)14 (سیلز ٹیکس)(آسان طریقے سے رضاکارانہ طور پر سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹریشن کا فارم) کا انتخاب کرنے کے بعد آپ کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا:
- ٹیکس کی مدت
- سیلز ٹیکس کی معلومات؛
§ فرد کی صورت میں، رجسٹریشن کی قسم، کیا فرد مینوفیکچرر ہے یا نان مینوفیکچرر
§ ایسوسی ایشن آف پرسنز یا کمپنی کی صورت میں، ممبر/ڈائریکٹر/ پرنسپل آفیسر کا شناختی کارڈ نمبر بمع رجسٹریشن کی قسم، کیا کمپنی مینوفیکچرر ہے یا نان مینوفیکچرر
· بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات جس میں بینک اکاؤنٹ کا سرٹیفکیٹ بھی شامل ہو جو بینک کی طرف سے کاروبار کے نام پر جاری کیا گیا ہو
· کاروبار کی تفصیلات بشمول کاروبار کا نام، کاروبار کے حصول کی تاریخ، صلاحیت اور کاروباری سرگرمی، ایک سے زائد جگہوں پر برانچوں کی صورت میں برانچوں کی تفصیلات
- کاروباری حدود کی تصاویر جہاں جی پی ایس ٹیگ لگے ہوئے ہوں
- گیس اور بجلی کے سپلائرز کی طرف سے فراہم کردہ رجسٹریشن/ صارف نمبر بمع ان کے میٹرز کی تصاویر
· مینوفیکچرر کی صورت میں مشینری اوربجلی و گیس کے صنعتی میٹرز پر جی پی ایس ٹیگ والی تصاویر
مندرجہ بالا معلومات اور دستاویزات کی فراہمی کے بعد سسٹم اس فرد کو سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹر کر لے گا۔
سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا تفصیلی طریقہ کار مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے فراہم کیا گیا ہے:
سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا سادہ طریقہ کار- Iris
بائیومیٹرک تصدیق
Iris پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ فرد کے لیے لازم ہے کہ وہ بائیو میٹرک تصدیق کے لیے 30 دن کے اندر نادرا کے ای سہولت مرکز کا دورہ کرے۔ اگر بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہو گی تو رجسٹرڈ فرد کا نام سیلز ٹیکس کے فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔
درخواست گزار کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے بڑی تعداد میں نادرا کے ای سہولت مراکز موجود ہیں۔
دوبارہ تصدیق- مینوفیکچرر کے لیے
مینوفیکچرر کی صورت میں ہو سکتا ہے بورڈ فیلڈدفاتر کے ذریعے یا بورڈ کی طرف سے مجاز کسی تیسرے فریق کے ذریعے دوبارہ تصدیق کروانا چاہے۔ اگر فیلڈ دفترکو رجسٹریشن کی جانچ پڑتال کے دوران یہ معلوم ہو کہ فراہم کی گئی کوئی دستاویز جعلی یا غلط ہے تو وہ سسٹم کے ذریعے درست دستاویز کی فراہمی کا کہہ سکتا ہے، ایسی دستاویز 15 دن کے اندر فراہم کرنا ہو گی، ایسا کرنے میں ناکامی کی صورت میں رجسٹرڈ فرد کا نام سیلز ٹیکس کے فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔
Iris کی موبائل ایپ کے ذریعے سیلز ٹیکس رجسٹریشن
Iris کی موبائل ایپ، ٹیکس آسان موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی جا سکتی ہے۔
Iris کی موبائل ایپ کے ذریعے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا تفصیلی طریقہ کار اس لنک کے ذریعے فراہم کیا گیا ہے، ٹیکس آسان موبائل ایپلیکیشن