فہرست عنوانات
- سیلز ٹیکس کے لیے کون سے لوگ رجسٹر ہوں گے؟
- سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بارےمیں بنیادی معلومات
- رجسٹریشن کا طریقہ کار
- رجسٹریشن کے کوائف میں تبدیلی
- رجسٹریشن کی منتقلی
- نظرثانی شدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
- رجسٹریشن کی منسوخی
سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بارےمیں بنیادی معلومات
سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کے لیے پہلا قدم آپ کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ساتھ رجسٹریشن ہے۔
ایف بی آر کے ساتھ رجسٹریشن سے آپ کو سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (STRN) یا صارف کی آئی ڈی اور پاس ورڈ ملتا ہے۔ ان کوائف کے ساتھ آپ ای فائل پورٹل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کے لیے یہی آن لائن پورٹل استعمال ہو گا۔
آن لائن سیلز ٹیکس کا گوشوارہ صرف ای فائل پورٹل میں لاگ ان ہو کر ہی جمع کروایا جا سکتا ہے۔
سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا خودکار نظام یکم جولائی 2019ء سے موثر ہو چکا ہے، اس کی بدولت Iris پورٹل کے ذریعے سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے۔ صرف ایسے افرادہی سیلز ٹیکس کے لیے رجسٹر ہو سکتے ہیں جن کے پاس Iris پورٹل کے فعال کوائف موجود ہیں۔