- انکم ٹیکس کے لیے رجسٹریشن
- ٹیکس گزاروں کی رجسٹریشن کے متعلق بنیادی معلومات
- رجسٹریشن سے پہلے درکار معلومات
- رجسٹریشن کا طریقہ کار
- انکم ٹیکس رجسٹریشن میں تبدیلی
- انکم ٹیکس رجسٹریشن کی تنسیخ
- رجسٹریشن کی تفصیلات میں تبدیلی
رجسٹریشن کا طریقہ کار
آن لائن رجسٹریشن
آن لائن رجسٹریشن صرف مندرجہ ذیل کے لیے دستیاب ہے
الف۔فرد کے لیے اور AOP یا کمپنی کے لیے دستیاب نہیں؛
ب۔انکم ٹیکس کے لیےاور سیلز ٹیکس کے لیے دستیاب نہیں؛
آن لائن رجسٹریشن شروع کرنے سے قبل ٹیکس گزار کے پاس مندرجہ ذیل چیزیں ہونی چاہیئں:
اے۔ اس نے صارفین کی گائیڈ پڑھ رکھی ہو۔
بی۔ یہ رجسٹریشن صرف انکم ٹیکس کے لیے ہے، جبکہ سیلز ٹیکس کے لیے نہیں ہے
سی۔ایک کمپیوٹر، سکینر اور انٹرنیٹ تک رسائی
ڈی۔ایک موبائل فون جس میں موجود سم اس کے شناختی کارڈ نمبر پر رجسٹرڈ ہو
ای۔ اس کا اپنا ای میل ایڈریس
ایف۔ ان چیزوں کی سکین شدہ پی ڈی ایف فائلیں،
- اس کے اپنے نام پر ذاتی بینک اکاؤنٹ جاری ہونے کا سرٹیفکیٹ
- کاروباری حدود کے رقبے کے کرائے/ ملکیت کا ثبوت، اگر کاروبار ہو تو
- کاروباری حدود کسی یوٹیلٹی کنکشن کا ادا شدہ اصلی بل جو کہ تین ماہ سے پرانا نہ ہو، اگر کاروبار ہوتو
جی۔آن لائن رجسٹریشن IRIS پر دستیاب ہے۔
ٹیکس ہاؤسز کے سہولیاتی کاؤنٹرز پر رجسٹریشن
ٹیکس ہاؤسز کے سہولیاتی کاؤنٹرز پر رجسٹریشن ہر ایک کے لیے دستیاب ہے
اے۔ فرد، AOP اور کمپنی
بی۔ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس
ایک فرد کے طور پر رجسٹریشن کے لیے یہ کام کرنے چاہیئں
اے۔ کسی ٹیکس ہاؤس کے سہولیاتی کاؤنٹر پر ذاتی طور پر جائے
بی۔ مندرجہ ذیل دستاویزات اپنے ساتھ لے جائے
- اصلی قومی شناختی کارڈ
- اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر پر رجسٹرڈسم والا موبائل فون ساتھ لے جائے
- اپنا ذاتی ای میل ایڈریس
- اپنے نام پر ذاتی بینک اکاؤنٹ جاری ہونے کا اصلی سرٹیفکیٹ
- کاروباری حدود کے رقبے کے کرائے/ ملکیت کا اصلی ثبوت، اگر کاروبار ہو تو
- کاروباری حدود کسی یوٹیلٹی کنکشن کا ادا شدہ اصلی بل جو کہ تین ماہ سے پرانا نہ ہو، اگر کاروبار ہوتو
ایک AOP کی رجسٹریشن کے لیے کسی ممبر/شراکت دار کو چاہیے کہ
اے۔ وہ کسی ٹیکس ہاؤس کے سہولیاتی کاؤنٹر پر ذاتی طور پر جائے
بی۔مندرجہ ذیل چیزیں اپنے ساتھ لے جائے
- فرم کی صورت میں شراکت داری کا اصلی معاہدہ
- فرم کی صورت میں فرمز کے رجسٹرار کی طرف سے جاری کردہ اصلی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
- تمام ممبران/شراکت داروں کے قومی شناختی کارڈ نمبر
- AOP کے لیٹر ہیڈ پر تمام ممبران/ شراکت داروں کے دستخط سے جاری ہونے والا اصلی لیٹر جس میں کسی ممبر/شراکت دار کو انکم/سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا اختیار دیا گیا ہو۔
- موبائل جس میں موجود سم اس کے اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر پر جاری ہوئی ہو، تاہم یہ پہلے سے FBR میں رجسٹرڈ نہ ہو۔
- AOP کا ای میل ایڈریس
- AOP کے نام پر بینک اکاؤنٹ جاری ہونے کا اصلی سرٹیفکیٹ
- کاروباری حدود کے رقبے کے کرائے/ ملکیت کا اصلی ثبوت، اگر کاروبار ہو تو
- کاروباری حدود میں کسی یوٹیلٹی کنکشن کا ادا شدہ اصلی بل جو کہ تین ماہ سے پرانا نہ ہو، اگر کاروبار ہوتو
کمپنی کی رجسٹریشن کے لیے پرنسپل آفیسر کو چاہیے کہ
اے۔کسی بھی ٹیکس ہاؤس کے سہولیاتی کاؤنٹر پر ذاتی طور پر جائے
بی۔مندرجہ ذیل دستاویزات اپنے ساتھ لے جائے
- کمپنی کا انکارپوریشن سرٹیفکیٹ
- تمام ڈائریکٹرز کے قومی شناختی کارڈ نمبرز
- کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر تمام ڈائریکٹرزکے دستخط سے جاری ہونے والا اصلی لیٹر جس میں پرنسپل آفیسر کی تصدیق کی جائے اور اسے انکم/سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا اختیار دیا گیا ہو۔
- موبائل جس میں موجود سم اس کے اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر پر جاری ہوئی ہو، تاہم یہ پہلے سے FBR میں رجسٹرڈ نہ ہو۔
- کمپنی کا ای میل ایڈریس
- کمپنی کے نام پر بینک اکاؤنٹ جاری ہونے کا اصلی سرٹیفکیٹ
- کاروباری حدود کے رقبے کے کرائے/ ملکیت کا اصلی ثبوت، اگر کاروبار ہو تو
- کاروباری حدود میں کسی یوٹیلٹی کنکشن کا ادا شدہ اصلی بل جو کہ تین ماہ سے پرانا نہ ہو، اگر کاروبار ہوتو