فہرست عنوانات
- انکم ٹیکس کے لیے رجسٹریشن
- ٹیکس گزاروں کی رجسٹریشن کے متعلق بنیادی معلومات
- رجسٹریشن سے پہلے درکار معلومات
- رجسٹریشن کا طریقہ کار
- انکم ٹیکس رجسٹریشن میں تبدیلی
- انکم ٹیکس رجسٹریشن کی تنسیخ
- رجسٹریشن کی تفصیلات میں تبدیلی
رجسٹریشن سے پہلے درکار معلومات
ایک فرد کو ای انرولمنٹ شروع کرنے سے پہلے تسلی کرلینی چاہیے کہ اس کے پاس مندرجہ ذیل معلومات موجود ہیں۔
ایک فرد کے لیے ای انرولمنٹ سے پہلے درکار معلومات مندرجہ ذیل ہیں:
- قومی شناختی کارڈ نمبر/NICOP/ پاسپورٹ نمبر
- زیر استعمال موبائل نمبر
- زیر استعمال ای میل ایڈریس
- قومیت
- رہائشی پتہ
- اکاؤنٹنگ کا عرصہ
-
کاروباری آمدن کی صورت میں
- کاروبار کا نام
- کاروبار کا پتہ
- بنیادی کاروباری سرگرمی
- تنخواہ سے آمدن کی صورت میں ایمپلائر کا نام اور نیشنل ٹیکس نمبر
- جائیداد سے آمدن کی صورت میں جائیداد کا پتہ
کمپنی یا AOP کے پرنسپل آفیسر کو ای انرولمنٹ شروع کرنے سے قبل تسلی کرلینی چاہیے کہ اس کے پاس مندرجہ ذیل معلومات موجود ہیں
رجسٹریشن کے لیے مندرجہ ذیل معلومات کی ضرورت ہوتی ہے:
- کمپنی یا AOP کا نام
- کاروبار کا نام
- کاروبارکاپتہ /ایڈریس
- اکاؤنٹنگ کی مدت
- کاروبار کا فون نمبر
- ای میل ایڈریس
- کمپنی یا AOP کے پرنسپل آفیسر کا موبائل فون نمبر
- بنیادی کاروباری سرگرمی
- کاروبار کی بنیادی جگہ یا جہاں انڈسٹری موجود ہے
- کمپنی کی قسم، جیسا کہ پبلک لمیٹڈ، پرائیویٹ لمیٹڈ، یونٹ ٹرسٹ، ٹرسٹ، این جی او، سوسائٹی، سمال کمپنی، مضاربہ یا دیگر
- رجسٹریشن کی تاریخ
- کمپنی کی صورت میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا گیا انکارپوریشن سرٹیفکیٹ
- رجسٹرڈ فرم کی صورت میں رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ اور شراکت داری کا معاہدہ
- اگر فرم رجسٹرڈ نہیں ہے تو شراکت داری کا معاہدہ
- ٹرسٹ کی صورت میں ٹرسٹ ڈیڈ
- سوسائٹی کی صورت میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
- نمائندے کا نام بمع قومی شناختی کارڈ نمبر یا نیشنل ٹیکس نمبر
- کمپنی کی صورت میں ہر ڈائریکٹر اور 10 فیصد یا اس سے زائد حصص کے مالک شیئر ہولڈرز یا AOP کی صورت میں ہر شراکت دار کی مندرجہ ذیل معلومات:
- نام
- قومی شناختی کارڈ نمبر/نیشنل ٹیکس نمبر/پاسپورٹ نمبر اور
- شیئر فیصد%
پاکستان میں مستقل طور پر قائم غیر مقیم کمپنی کی رجسٹریشن کی صورت میں مندرجہ ذیل معلومات درکار ہوں گی:
- کمپنی کا نام
- کاروبار کا پتہ
- اکاؤنٹنگ کی مدت
- کاروبار کا فون نمبر
- بنیادی کاروباری سرگرمی
- کاروبار کی بنیادی جگہ کا پتہ
- سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹریشن کی تاریخ اور رجسٹریشن نمبر
- کمپنی کے پرنسپل آفیسر یا مجاز نمائندےکا نام اور پتہ
- کمپنی کے پرنسپل آفیسر یا مجاز نمائندے کی تقرری کا لیٹر
- کمپنی کے پرنسپل آفیسر یا مجاز نمائندے کا موبائل فون نمبر، اور
- کمپنی کے پرنسپل آفیسر یا مجاز نمائندے کا ای میل ایڈریس
غیر مقیم کمپنی جو پاکستان میں مستقل طور پر قائم نہیں ہے اس کی رجسٹریشن کی صورت میں مندرجہ ذیل معلومات درکار ہوں گی:
- کمپنی کا نام
- بیرون ملک کاروبار کا پتہ
- کمپنی کے ڈائریکٹرز یا ٹرسٹیز کا نام اور قومیت
- اکاؤنٹنگ کی مدت
- کمپنی کے مجاز نمائندے کا نام اور پتہ
- کمپنی کے مجاز نمائندے کی تقرری کا اتھارٹی لیٹر
- کمپنی کے مجاز نمائندے کا موبائل فون نمبر
- کمپنی کے مجاز نمائندے کا ای میل ایڈریس
- بنیادی کاروباری سرگرمی اور
- بیرون ملک ریگولیٹری حکام سے ٹیکس رجسٹریشن یا انکارپوریشن کی دستاویز