Placeholder image

اپنی ذاتی معلومات میں تبدیلی کریں

اپنی ذاتی معلومات میں تبدیلی کریں

انکم ٹیکس گوشواروں پر کرنے کی غرض سے رجسٹریشن کے لیے دی گئی معلومات دو طریقوں سے تبدیل کی جا سکتی ہیں۔

IRIS کے ذریعے معلومات میں تبدیلی۔ IRIS میں لاگ ان ہو کر معلومات تبدیل یا اپ ڈیٹ کی جا سکتی ہیں۔ انکم ٹیکس کےرجسٹریشن فارم 181 (تبدیلی والا فارم)کے ذریعے مندرجہ ذیل معلومات  اپ ڈیٹ کی جا  
سکتی ہیں:

  1.  موبائل نمبر
  2. ذاتی/ رہائشی پتہ
  3. کاروباری پتہ
  4. کاروباری برانچوں کا اضافہ
  5. انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 87 کے تحت قانونی نمائندہ
  6. بینک اکاؤنٹ

2۔ علاقائی ٹیکس  آفس کے ذریعے معلومات کی تبدیلی۔ رجسٹریشن کے حوالے سے مندرجہ  ذیل امور میں تبدیلی کے لیے متلقہ علاقائی ٹیکس آفس کا دورہ کیا جا سکتا ہے۔

  • کاروبار کی معطلی
  • انکم ٹیکس گوشواروں کی پڑتال کا اختیار
  • رجسٹریشن کی معطلی
  • قومی شناختی کارڈ نمبر میں اپ ڈیٹ
  • ای میل
  • پاکستان اوریجن کارڈ میں اپ ڈیٹ

انکم ٹیکس رجسٹریشن کی تفصیلات میں تبدیلی کے لیے کسی بھی شخص کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ علاقائی ٹیکس آفس جانا ہو گا۔