Placeholder image

انکم ٹیکس ریفنڈ

انکم ٹیکس ریفنڈ

ریفنڈ کا دعویٰ صرف اسی صورت میں کیا جا سکتا ہے اگر کسی فرد نے ٹیکس گوشوارے  الیکٹرانک طریقے سے جمع کروائے ہیں۔ مینوئل گوشوارے جمع کروانے کی صورت میں ریفنڈ کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا۔

IRIS میں دیئے گئے انکم ٹیکس گوشواروں میں ریفنڈ کی رقم واضح طور پر لکھی ہونی چاہیے۔

انکم ٹیکس گوشواروں میں لکھے گئے ریفنڈکا دعویٰ IRIS میں الگ درخواست جمع کروا کر کے کیا جا سکتا ہے۔ اپنی درخواست کی کیفیت جاننے کے لیے  برائے مہربانی متعلقہ علاقائی ٹیکس دفتر کا دورہ کریں۔

انکم  ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر  ریفنڈ کا دعویٰ بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کی مدت  ٹیکس گوشوارے جمع کروانے  کے دو سال تک یا  ٹیکس جمع کروانے کے دو سال تک ہے، ان میں سے جو بھی مدت زیادہ ہو گی وہ لاگو ہو گی۔

رقم کی واپسی کا استحقاق

تاہم ، مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس سال کے لیے ٹیکس گوشوارہ جمع کروانے والے افراد کو اس عرصے کے دوران رقم کی واپسی کا استحقاق حاصل نہیں ہوگا جب تک اس شخص کو اے ٹی ایل میں شامل نہیں کیا جائے گا اور انکم ٹیکس حکام اس مدت میں تاخیر سے واپسی کے معاوضے کی کوئی ذمہ داری نہیں اٹھائیں گے۔ اگرایسا شخص اے ٹی ایل میں شامل نہ ہوگا اور اس طرح کی مدت کو تاخیر سے ادائیگی کے لیے اضافی ادائیگی کی گنتی کے مقصد کے لیے شمار  
نہیں کیا جائے گا۔