Placeholder image

انکم ٹیکس کاگوشوارہ جمع کروائیں

آئی آرآئی ایس میں لاگ ان ہونا

IRIS میں لاگ ان ہونے کے بعد آن لائن انکم ٹیکس  کے گوشوارے جمع کروائے جا سکتے ہیں۔IRIS  آن لائن پورٹل ہے جہاں انکم ٹیکس کے گوشوارے فائل کیے جاتے ہیں۔

اگر آپ  پہلی بار انکم ٹیکس جمع کروا رہے ہیں  تو آپ کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے سے قبل رجسٹریشن کروانا ہو گی۔

رجسٹریشن کے بعد آپ  IRIS میں لاگ ان ہو کر  انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروا سکتے ہیں۔ ایسے افراد جن کے پاس نیشنل ٹیکس نمبر ہے یا رجسٹریشن نمبر ہے تاہم لاگ ان ہونے کے لیےکوائف موجود نہیں وہ  رجسٹرڈ افراد کے لیے ای-انرولمنٹ پر کلک کر کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔