فہرست عنوانات
- گرین چینل
- ریڈ چینل
- اشیاء کے بارے میں ضوابط
- اشیاء کی دوبارہ درآمد
- کرنسی ڈیکلیریشن سسٹم (سی ڈی ایس)
- ڈیوٹی فری الاؤنس
- قیام کی منتقلی
اشیاء کی دوبارہ درآمد
ایسی اشیاء جنہیں پاکستان درآمد کرنے کے بعد برآمد کر دیا گیا ہو انہیں واپس درآمد کرنے پر کوئی کسٹم ڈیوٹی یا ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔ ایسے مسافر جو درآمدی اشیاء کو دوبارہ پاکستان لانا چاہتے ہوں انہیں چاہیے کہ وہ چیز برآمد کرتے وقت اس کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں اورپاسپورٹ پر اشیاء کی درست تفصیلات لکھوائیں، پاکستان سے چیزیں لے جاتے وقت کسٹمز کے اسسٹنٹ کلکٹر سے اس کی تصدیق بھی کروائیں۔
اگر ایسا سرٹیفکیٹ یا پاسپورٹ پر تفصیلات موجود نہیں ہوں گی تو ان اشیاء کو بغیر ڈیوٹی ادا کیے درآمد نہیں کرنے دیا جائے گا۔