فہرست عنوانات
- گرین چینل
- ریڈ چینل
- اشیاء کے بارے میں ضوابط
- اشیاء کی دوبارہ درآمد
- کرنسی ڈیکلیریشن سسٹم (سی ڈی ایس)
- ڈیوٹی فری الاؤنس
- قیام کی منتقلی
اشیاء کے بارے میں ضوابط
ایسی اشیاء جو کاروباری مقدار میں لائی جائیں انہیں ان اشیاء کی مالیت کے 30 فیصد کے برابر جرمانے یا لاگو ہونے والے ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد چھوڑا جائے گا۔
کاروباری مقدار
ایسی اشیاء جو ذاتی یا کسی سے تحفے میں ملی ہوئی نہ ہوں بلکہ انہیں کاروباری مقاصد اور منافع کمانے کے لیے استعمال کیا جانا ہو۔
ممنوعہ اشیاء
ممنوعہ اشیاء سے مراد ایسی اشیاء ہیں جنہیں کسی بھی حالت میں پاکستان درآمد کیا جا سکتاہے نہ ہی پاکستان سے برآمد کیا جا سکتا ہے، اس کا مقصد معاشرے، صحت اور ماحول کو بچانا ہے۔
محدود اشیاء
اس سے مراد ایسی اشیاء ہیں جنہیں پاکستان سے برآمد یا پاکستان میں درآمد کرنے کے لیے مخصوص سرٹیفکیشن، حالات، لائسنس یا اجازت کی ضرورت ہوتی ہے، ان پر مخصوص پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔