Placeholder image

وہیکلز

وہیکلز

اس سیکشن میں ان ٹیکس گزاروں کے لیے بنیادی معلومات فراہم کی گئی ہیں جو پاکستان گاڑیاں درآمد کرنا چاہتے ہیں۔ اس دستاویز میں درآمدی پالیسی آرڈر اور ٹیکس و ڈیوٹیز کے ڈھانچے میں دی گئی شرائط شامل ہیں۔

پاکستان میں نئی گاڑیاں رائج اور نافذالعمل ڈیوٹی و ٹیکسز ادا کرنے کے بعد کوئی بھی درآمد کر سکتا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور دوہری شہریت کے حامل افراد مندرجہ ذیل تین سکیموں کے تحت استعمال شدہ گاڑیاں 
پاکستان درآمد کر سکتے ہیں:

  • ذاتی سامان
  • گفٹ سکیم
  • قیام کی منتقلی

ایسی کاریں جو 3 سال سے زائد پرانی نہ ہوں اور دیگر ایسی گاڑیاں جو 5 سال سے زائد پرانی نہ ہوں ان سکیموں کے تحت درآمد کی جا سکتی ہیں۔ ان تینوں سکیموں کے تحت ٹیکس اور ڈیوٹی کا ڈھانچہ ایک جیسا ہے۔

موٹر سائیکل اور سکوٹر صرف قیام کی منتقلی کی سکیم کے تحت درآمد کیے جا سکتے ہیں۔

ایسے طالب علم جنہیں پاکستان سے پیسے بھیجے جاتے ہوں،  ایسی پاکستانی جو باہر کماتے نہ ہوں اور ایسے افراد جنہوں نے پچھلے 2 سال کے دوران کوئی گاڑی درآمد کی ہو، انہیں تحفے میں ملی ہو یا انہوں نے وصول کی وہ  اہل نہیں  
ہوں گے۔

ایشیاء میں بننے والی  پرانی اور استعمال شدہ گاڑیاں ان سکیموں کے تحت مندرجہ ذیل مالیت میں ادائیگیوں کے بعد درآمد کی جا سکتی ہیں:

سیریل نمبر

ایشیاء میں بننے والی گاڑیاں جو انسانی آمدورفت کے لیے استعمال ہوتی ہوں

ڈیوٹیز، ٹیکسزامریکی  ڈالرز میں(روپوں میں برابر مالیت)

1

800 سی سی تک

4800 ڈالر

2

801 سی سی سے 1000 سی سی تک

6000 ڈالر

3

1001 سی سی سے 1300 سی سی تک

13200 ڈالر

4

1301 سی سی سے 1500 سی سی تک

18590 ڈالر

5

1501 سی سی سے 1600 سی سی تک

22550 ڈالر

6

1601 سی سی سے 1800 سی سی تک

27940 ڈالر

 

گاڑی کی عمر کے مطابق ٹیکس  اور ڈیوٹیز میں فی مہینہ 1 فیصد کٹوتی کی اجازت ہو گی۔ اگر آپ ہائبرڈ  ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیاں خریدتے ہیں تو 1800 سی سی  تک کی گاڑیوں پر 50 فیصد استثنیٰ ملےگا، 1800 سی سی سے 2500 سی  
سی والی گاڑیوں کے لیے یہ استثنیٰ 25 فیصد ہے۔

ان نکات کے بارے میں تفصیلات  گاڑیوں کی درآمد کے بروشر میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ جبکہ قیام کی منتقلی، ذاتی سامان اور گفٹ سکیم کے تحت گاڑیوں کی درآمد کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات دیکھی جا سکتی ہیں:

متعدد سکیموں کے تحت گاڑیوں کی درآمد

معذور افراد کے لیے ڈیوٹی فری کار کی درآمد

معذور  افراد 1350 سی سی کی حامل نئی گاڑی بغیر کسی ڈیوٹی کی ادائیگی کے درآمد کر سکتے ہیں تاہم اس کے لیے معذور افراد کے فیڈرل بورڈ کا اجازت نامہ ضروری ہو گا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات مندرجہ ذیل نوٹیفکیشن  
میں دیکھی جا سکتی ہیں:

معذور افراد کے لیے ڈیوٹی فری کار کی درآمد