(WCO) کسٹمز کی عالمی تنظیم
کسٹمز کی عالمی تنظیم WCO کا قیام 1952ء میں کسٹمز کوآپریشن کونسل کے طور پر عمل میں آیا تھا، یہ ایک آزاد بین الحکومتی ادارہ ہے، جس کا مقصد کسٹمز کے انتظام کو موثر اور مستعد بنانا ہے۔
اس وقت WCO کے ممبران کی تعداد 182 ہے، یہ ممبران مجموعی طور پر دنیا کی 98 فیصد تجارت کا انتظام سنبھالتے ہیں۔ یہ کسٹمز کی اعلیٰ مہارتوں کا حامل
ادارہ ہے، نیز WCO کسٹمز کے حوالے سے درکار اہلیتوں کا حامل واحد عالمی ادارہ ہے، اسے بجا طور پر عالمی کسٹمز کمیونٹی کی آواز کہا جا سکتا ہے۔
WCO مختلف ملکوں کے وفود کی طرف سے تجربات کو شیئر کرنے اور بات چیت کا ادارہ ہے ، یہ ممبران کو مختلف معاہدے اور عالمی طریقہ ہائے کار فراہم کرتا ہے ، نیز یہ فنی معاونت اور تربیت کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے، یہ خدمات براہ راست سیکرٹریٹ کے ذریعے یا اس کی شرکت سے فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کا سیکرٹریٹ ممبران کی مسلسل مدد کرتا ہے تاکہ وہ اپنی قومی انتظامیہ کو جدید اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔