کسٹمز ڈیوٹی ڈرا بیک کی ادائیگی کے لیے ایف بی آر کی برآمدکنندگان سے وی بوک پروفائل اپڈیٹ کرنے کی درخواست
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے برآمدکنندگان کے بینک اکاونٹس میں کسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی آن لائن ادائیگی کے لئے مرکزی نظام قائم کیا ہے۔ آن لائن ادائیگی کے لئے ایف بی آر نے برآمدکنندگان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا وی بوک پروفائل اپڈیٹ کریں اور سسٹم میں دیئے گئے اپنے بینک اکاونٹس کے ساتھ اپنے بینک کا IBANبھی فراہم کریں تاکہ الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعےکسٹمز ڈیوٹی ڈرابیک کی ادائیگی جلد از جلد ممکن بنائی جا سکے۔