Placeholder image

فعال ٹیکس دہندہ کی فہرست-اے ٹی ایل

اے ٹی ایل میں شمولیت

کسی شخص کا نام موجودہ اے ٹی ایل میں اس وقت شامل کیا جائے گا جب اس کا دائر کردہ ٹیکس گوشوارہ متعلقہ اے ٹی ایل کے ٹیکس سال میں جمع کرایا گیا ہوگا۔ مثال کے طور پر ، یکم مارچ 2021 کو شائع ہونے والے اے ٹی ایل کا حصہ بننے کے لیے ایسے شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ ٹیکس سال 2020 کا ٹیکس گوشوارہ داخل کرائے۔ اسی طرح یکم مارچ 2022 کو شائع ہونے والے اے ٹی ایل کا حصہ بننے کے لیے بھی ضروری ہے کہ ایسے شخص نے ٹیکس سال 2021 کا گوشوارہ لازمی طور پر جمع کروایا ہو ۔

اے ٹی ایل میں کسی شخص کا نام اس وقت تک شامل نہیں کیا جائے گا جب تک اس شخص نے انکم ٹیکس اتھارٹیز کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا ہوگا جسے فنانس ایکٹ ، 2018 کے ذریعے متعارف کرایا گیا تھا۔ مثال کے طور پر ، یکم مارچ 2022 کو شائع ہونے والے اے ٹی ایل کا حصہ بننے کے لیے ضروری ہے کہ ایسا شخص ٹیکس سال 2021 کا گوشوارہ مقررہ تاریخ تک لازمی طورپر جمع کرائے۔

تاہم ، فنانس ایکٹ ، 2019 کے مطابق کسی بھی شخص کا نام اے ٹی ایل کا حصہ ہوسکتا ہے اگر اس شخص نے انکم ٹیکس حکام کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ کے بعد بھی ٹیکس گوشوارہ جمع کرادیا ہو۔

مزید یہ کہ ٹیکس گوشوارہ جمع کروانے کی مقررہ تاریخ کے بعد اے ٹی ایل کا حصہ بننے کے لیے درج ذیل تھوڑا ساٹیکس وصول کیا جائے گا:

شخص

ٹیکس کی شرح (روپے)

کمپنی

20,000

افراد کامجموعہ

10,000

انفرادی

1,000

اے ٹی ایل میں کسی کمپنی یا افراد کے مجموعے کواس وقت شامل کیا جائے گا ، جس کا گوشوارہ اے ٹی ایل سے متعلقہ ٹیکس سال سے متعلق 30 جون کے بعد شامل ہونے یا تشکیل کی وجہ سے جمع نہ کرایا گیاہو۔

مشترکہ کھاتہ داروں کو بطور ادارہ اے ٹی ایل کا حصہ سمجھا جائے گا اگر مشترکہ کھاتہ داروں میں سے کوئی شخص اے ٹی ایل میں شامل ہونے کے معیار پر پورا اترتاہو۔

کسی نابالغ کے نام پر رکھے گئے بینک اکاؤنٹ کو اے ٹی ایل کا حصہ سمجھا جائے گا ، اگر والدین ، نابالغ کے سرپرست یا کوئی بھی شخص جس نے نابالغ کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائی ہے تو یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اے ٹی ایل میں شامل ہونے کے معیار پر پورا اترتا ہے۔

جرمانے کی ادائیگی- فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست ( ATL )

ٹیکس سال 2021ء کے انکم ٹیکس گوشوارے تاخیر سے جمع کروانے والے افراد انکم ٹیکس آرڈیننس2001ء کی دفعہ 182(A) کے تحت "اے ٹی ایل کے لیے جرمانہ" PSID میں ٹیکس ادائیگی کی نوعیت Misc(متفرق) پر کلک کر کے ادا کر سکتے ہیں۔

اس جرمانے کی ادائیگی کے بعد تاخیر سے گوشوارے جمع کروانے والوں کا نام فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی معلومات کے لیے انکم ٹیکس ادا کریں پر کلک کریں