فہرست عنوانات
- سیلز ٹیکس کے لیے کون سے لوگ رجسٹر ہوں گے؟
- سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بارےمیں بنیادی معلومات
- رجسٹریشن کا طریقہ کار
- رجسٹریشن کے کوائف میں تبدیلی
- رجسٹریشن کی منتقلی
- نظرثانی شدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
- رجسٹریشن کی منسوخی
رجسٹریشن کی منسوخی
رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے متعلقہ کمشنر ان لینڈریونیو کو درخواست دینا ہو گی۔ اس درخواست کے 90 دن بعد یا اس فرد کی طرف سے تمام بقایا جات کی ادائیگی کے بعد، ان میں سے جس کی مدت زیادہ لمبی ہو، اس فرد کو کمپیوٹرائز سسٹم کے ذریعے ڈی رجسٹر کر دیا جائے گا۔
مندرجہ ذیل افراد کی رجسٹریشن منسوخ کی جا سکتی ہے:۔
- جو کاروبار ختم کر دے، یا
- جس کی سپلائیز سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ ہو جائیں، یا جس کا ٹرن اوور کم از کم سطح سے بھی نیچے آ جائے تو وہ رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔