- سیلز ٹیکس کے لیے کون سے لوگ رجسٹر ہوں گے؟
- سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بارےمیں بنیادی معلومات
- رجسٹریشن کا طریقہ کار
- رجسٹریشن کے کوائف میں تبدیلی
- رجسٹریشن کی منتقلی
- نظرثانی شدہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
- رجسٹریشن کی منسوخی
سیلز ٹیکس کے لیے کون سے لوگ رجسٹر ہوں گے؟
الف۔ تمام درآمد کنندگان
ب۔ تمام ہول سیلرز(بشمول ڈیلرز) اور ڈسٹری بیوٹرز
ج۔ ایسے مینوفیکچررز جوکاٹیج انڈسٹری ایسے تیار کنندہ جو گھریلو صنعت کے زمرے میں نہیں آتے(کاٹیج انڈسٹری سے مراد ایسے مینوفیکچررز ہیں جن کا قابل ٹیکس ترسیلات سے سالانہ فروخت پچھلے 12 مہینوں کے دوران کسی بھی ٹیکس مدت کے اختتام پر 1 کروڑ روپے سے زائد نہ ہو، یا جن کا سالانہ بجلی ، گیس اور ٹیلی فون کا بل پچھلے 12 ماہ کے دوران کسی بھی ٹیکس مدت کے اختتام پر 8 لاکھ روپے سے زائد نہ ہو)
د۔ پرچون فروش( پہلی سطح کے پرچون فروش سے درج ذیل مراد ہے:۔
الف۔ ایسا پرچون فروش جو کسی قومی یا عالمی سٹورز چین کا حصہ ہو۔
ب۔ ایسا پرچون فروش جو کسی ایئر کنڈیشنڈ شاپنگ مال، پلازہ یا سنٹر میں کام کر رہا ہو، ماسوائے کیاسک(kiosk) جو کسی ایسی جگہ پر لگایا گیا ہو۔
ج۔ ایسا پرچون فروش جس کا پچھلے 12 مہینوں کا مجموعی بجلی کا بل 6لاکھ روپےسے زائد ہو۔
د۔ ایسا تھوک فروش جو کہ پرچون فروش بھی ہو، بڑی مقدار میں اشیاء درآمد کرتا ہو، ہول سیل بنیاد پر بڑی مقدار میں صارفین کے قابل استعمال اشیاء پرچون فروشوں کو فروخت کرتا ہو نیز خود بھی براہ راست عام صارفین کو اشیاء بیچتا ہو۔
ہ۔ ایسا فرد جس کا کسی صوبائی یا وفاقی قانون کے تحت رجسٹر ہونا لازم ہو اور اس کا مقصد کسی ٹیکس یا ڈیوٹی کی ادائیگی ہو چاہے وہ سیلز ٹیکس ہی ہو، مثال کے طور پر ہوٹل، کلب، کیٹرر(خوراک رسانی کرنے والا)، کسٹمز ایجنٹ، جہاز پر خدمات انجام دینے والے، سٹیوارڈز، کوریئر سروس وغیرہ۔
و۔ ایسے افراد جو صفرشرح والی اشیاء سپلائی کرتے ہیں، بشمول کمرشل برآمدکنندگان جو صفر شرح سپلائز کے لیے سیلز ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ز۔ ایسا فرد جس کا اوپر دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق رجسٹر ہونا لازم ہو لیکن وہ اسے نظرانداز کرے تو محکمے کو چاہیے کہ وہ مناسب تفتیش کےبعد اسے لازمی طور پر رجسٹر کرے، ایسا سیلز ٹیکس رولز 2006ء کے ذیلی قاعدہ 1کے تحت ہو گا۔