سیلز ٹیکس کے بارے میں بنیادی معلومات
رجسٹریشن اور سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے سے قبل ضروری ہے کہ آپ کو ان طریقہ ہائے کار کے بارے میں بنیادی سمجھ بوجھ ہو۔ بنیادی تصورات کے بارے میں آگاہی سے نہ صرف تمام امور آسانی سے انجام پائیں گے بلکہ یہ مجوزہ طریقہ کار کے مطابق بھی ہوں گے۔
یہ ایک ایسا ٹیکس ہے جو وفاقی حکومت سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے تحت اشیاء کی فروخت اورترسیل، نیز پاکستان درآمد کی جانے والی درآمدی اشیاء پر عائد کرتی ہے۔خدمات پر سیلز ٹیکس وفاقی حکومت اسلام آباد وفاقی علاقہ (خدمات پر ٹیکس) آرڈیننس 2001ء کے تحت عائد کرتی ہے۔
اِن پٹ ٹیکس
ان پٹ ٹیکس رجسٹرڈ فرد کی طرف سے قابل ٹیکس اشیاء و خدمات کی خریداری یا حصول پر عائد ہوتا ہے۔ اس میں درآمدات پرعائد ہونے والا سیلز ٹیکس بھی شامل ہے۔
آؤٹ پٹ ٹیکس
یہ ایسی اشیاء و خدمات کی فروخت یا سپلائی پر عائد ہوتا ہے جن پر سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہو۔
سیلز ٹیکس کا اطلاق
سیلز ٹیکس مندرجہ ذیل پر لاگو ہوتا ہے:۔
اشیاء
تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہےماسوائے ان کے جنھیں سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ء کے سیکشن 13 کے تحت چھٹے شیڈول کےاستثنیٰ دیاگیا ہے۔ اور جواشیاء سیکشن 13کے ذیلی شیڈول نمبر 6 میں درج ہیں۔ سیلز ٹیکس کے مقصد کے لیے اشیاء کے زمرے میں ہر طرح کی منقولہ جائیداد ماسوائے اس کے جس پر فعال دعوے چل رہے ہوں، پیسہ، سٹاکس، شیئر ز اور سکیورٹیز شامل ہیں۔
پاکستان میں درآمدات
پاکستان میں درآمد کی جانے والی تمام اشیاءپر سیلز ٹیکس لاگو ہوتا ہے ماسوائے ان اشیاء کے جنھیں ایکٹ کے چھٹا شیڈول سیکشن 13 کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔
استثنائی اشیاء
سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ءکی دفعہ 13 کےتعت چھٹے شیڈول میں صراحت کر دہ اور وضاحت کر دہ اشیاء جنہیں سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشنز (ایس آر اوز) کے ذریعے
دی گئی استثنیات کی تفصیلات بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔