مالی مالی اعانت درجے کی ضابطہ بندی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نشاندہی کردہ مالیاتی پابندیوں (TFS) کے حوالے سے گائیڈ لائنز
1- TFS فرائض کو مندرجہ ذیل قوانین کے ذریعے لاگو کیا گیا ہے:
- اقوام متحدہ(سلامتی کونسل) ایکٹ، 1948(UNSC ایکٹ)
· اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آرڈر(اثاثوں کو منجمد کرنا اور ضبط کرنا)، 2019ء
· اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایکٹ کے تحت جاری کیے گئے ایس آر اوز
- انسداد دہشت گردی ایکٹ، 1997ء(ATA)
· ATA کے تحت جاری کردہ نوٹیفکیشنز
- AML ایکٹ، 2010ء
پابندیوں کے حوالےسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قوانین اور ملکی قوانین
2- حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایکٹ کے تحت اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی کی طرف سے کنسالیڈیٹڈ لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے ادارے کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کرتی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کی تفصیلات بمع کنسالیڈیٹڈ لسٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی کی ویب سائیٹ پر موجود ہیں، ان کے لنکس مندرجہ ذیل ہیں:
(a) https://www.un.org/securitycouncil/content/un-sc-consolidated-list
(b) https://scsanctions.un.org/search/
(c) https://www.un.org/securitycouncil/sanctions/1267
(d) https://www.un.org/securitycouncil/sanctions/1988
(e) https://www.un.org/securitycouncil/sanctions/1718
(f) https://www.un.org/securitycouncil/content/2231/background
3- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے لگائی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کو قانونی چھتری فراہم کرنے کے لیے وزارت خارجہ ایس آر اوز جاری کرتی ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی رو سے نشاندہی کردہ افراد/اداروں کے حوالے سے ان ایس آر اوز میں کہا جاتا ہے کہ دیگر اقدامات کے علاوہ ان کے اثاثے منجمد کیے جائیں، سفری پابندیاں عائد کی جائیں اور اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد کی جائے، اور یہ ایس آر اوز عوام الناس کے لیے مندرجہ ذیل لنکس پر موجود ہیں:
(a) http://mofa.gov.pk/unsc-sanctions/
(b) http://www.secdiv.gov.pk/page/sro-unscr-sanctions
4- اسی طرح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1373 (2001) کے ذریعے عائد کی گئی پابندیوں پر عملدرآمد کے لیے بھی وزارت داخلہ اور صوبائی وزارت ہائے داخلہ/ چیف کمشنر اسلام آباد نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ممنوعہ افراد اور اداروں کے حوالے سے نوٹیفکیشنز جاری کر رکھے ہیں۔ ممنوعہ افراد اور اداروں کی کنسالیڈیٹڈ لسٹ مندرجہ ذیل لنکس پر عوام الناس کے لیے دستیاب ہے:
(a) https://nacta.gov.pk/proscribed-organizations-3/
(b) https://nacta.gov.pk/pp/
(c) https://nfs.punjab.gov.pk/
تبدیلیوں کے بارے میں آگاہی
5- وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایس آر اوز کو متعلقہ سٹیک ہولڈرز بشمول رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، جیولرز اور ہیرے جواہرات و قیمتی دھاتوں کے ڈیلرز،ICMAP اور ICAP کے دائرہ عمل سے باہر کام کرنے والے اکاؤنٹنٹس تک فوری طور پر پہنچانے کے لیے وزارت خارجہ ایک خصوصی ای میل سبکرپشن سروس قائم کر رکھی ہے۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، جیولرز اور ہیرے جواہرات و قیمتی دھاتوں کے ڈیلرز، ICMAP اور ICAP کے دائرہ عمل سے باہر کام کرنے والے اکاؤنٹنٹس کے لیے ضروری ہے کہ وہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر مندرجہ ذیل لنک استعمال کرتے ہوئے سائن اپ ہوں-
http://202.83.172.66/app/signup/
6- اس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو بھی اضافی ضروری اقدام کے طور پر متعلقہ ایس آر اوز/نوٹیفکیشنز رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، جیولرز اور ہیرے جواہرات و قیمتی دھاتوں کے ڈیلرز، ICMAP اور ICAP کے دائرہ عمل سے باہر کام کرنے والے اکاؤنٹنٹس میں تقسیم کرتا ہے۔
وزارت خارجہ اور نیکٹا( NACTA ) کی گائیڈ لائنز
7- TFS کے تحت ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اضافی رہنمائی کے طور پر وزارت خارجہ اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (NACTA) نے مندرجہ ذیل کی صورت میں تفصیلی گائیڈ لائنز بھی جاری کر رکھی ہیں:
دہشت گردی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے حوالے سے TFS
· ہدف پر مبنی مالیاتی پابندیوں، سفری پابندیوں اور اسلحہ رکھنے پر پابندیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے بارے میں وزارت خارجہ کی گائیڈ لائنز
http://mofa.gov.pk/wp-content/uploads/2020/04/Guidelines-for-Implementation-of-UNSC-1267-Sanctions.pdf
· سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1373 پر عملدرآمد کے لیے مجاز حکام کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں نیکٹا کی گائیڈ لائنز
https://nacta.gov.pk/united-nations-security-council-resolution-1373/
پرولفریشن کے بارے میں TFS
پھیلاؤ کی مالی اعانت کے لیے ھدف بنائے گئے مالیاتی پابندیوں سے متعلق رہنما خطوط
· پرولفریشن کی مالی معاونت پر ہدفی مالیاتی پابندیوں کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے وزارت خارجہ کی گائیڈ لائنز
http://secdiv.gov.pk/uploads/CRMC_Guidelines_on_TFS_for_PF-38da.pdf
8- رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، جیولرز اور ہیرے جواہرات و قیمتی دھاتوں کے ڈیلرز، ICMAP اور ICAP کے دائرہ عمل سے باہر کام کرنے والے اکاؤنٹنٹس اس موضوع پر کسی بھی سوال پر رہنمائی حکومت پاکستان سے بذریعہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حاصل کر سکتے ہیں۔
رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، جیولرز اور ہیرے جواہرات و قیمتی دھاتوں کے ڈیلرز، ICMAP اور ICAP کے دائرہ عمل سے باہر کام کرنے والے اکاؤنٹنٹس کی طرف سے متاثرہ افراد کو رہنمائی
9- رئیل اسٹیٹ ایجنٹس، جیولرز اور ہیرے جواہرات و قیمتی دھاتوں کے ڈیلرز، ICMAP اور ICAP کے دائرہ عمل سے باہر کام کرنے والے اکاؤنٹنٹس کو چاہیے کہ وہ اپنے کسٹمرز کو آگاہ کریں کہ اگر ان کے اثاثے غلطی سے یا غیر ارادی طور پر منجمد کر دیے جائیں تو وہ ایسے افراد کی فہرست سے اپنا نام نکلوانے کے لیے متعلقہ وزارت کے ذریعے حکومت پاکستان کو یا اقوام متحدہ کے محتسب کو درخواست دے سکتے ہیں