کے پی آئی کے لیے بیس لائن اشارے
ممبر (ٹیکس دہندگان آڈٹ وِنگ) کے حوالے سے نمایاں کارکردگی کے اشارئیوں کے بنیادی نکات
1. متعلقہ ٹیکس سال کے لیے آڈٹ پالیسی کی تیاری:
انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے لیے واضح اور مؤثر طریقہ کار پر مشتمل آڈٹ پالیسی وضع کرنا۔
a. ۔ آمدنی ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے آڈٹ کیسز کے انتخاب کے لیے سالانہ بنیاد پر قرعہ اندازی کے ذریعے خدشات پر مبنی آڈٹ طریقہ کار تیار کرنا اور اس کا نفاذ۔
b۔ آڈٹ پالیسی میں ایسے انتخابی معیارات شامل کرنا جو بڑے خدشات والے شعبہ جات کا مکمل احاطہ کریں۔
2 ۔ فیلڈ فارمیشنز میں تیار کردہ آڈٹ پالیسی کا مؤثر نفاذ، سخت نگرانی، اور آڈٹ کے نتائج کی بنیاد پر اس کا بعد از جائزہ لینا۔
یہ نگرانی درج ذیل دفعات کے تحت منتخب شدہ کیسز پر مشتمل ہوگی:
• سیکشن 214C انکم ٹیکس آرڈیننس 2001،سیکشن 72B سیلز ٹیکس ایکٹ 1990،سیکشن 42B فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005
3. ۔آڈٹ پالیسی کے علاوہ منتخب شدہ کیسز کی نگرانی:
a۔ وہ کیسز جو کمشنرز نے درج ذیل دفعات کے تحت منتخب کیے، سیکشن 177 انکم ٹیکس آرڈیننس 2001،سیکشن 25 سیلز ٹیکس ایکٹ 1990، سیکشن 46 فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005
b ۔ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین کے تحت منتخب شدہ ڈیسک آڈٹ کیسز ۔
C ۔ ریفنڈ جاری ہونے کے بعد کیے گئے آڈٹس کی ماہانہ بنیاد پر نگرانی۔
4 ۔ پی ایم ڈی یو (وزیرِاعظم ڈیلیوری یونٹ) میں درج شہریوں کی شکایات کی نگرانی اور بروقت ازالہ:
5۔ متعلقہ قوانین کے تحت آڈٹ سے متعلق ٹیکس دہندگان کی درخواستوں اور شکایات کو حل کرنا۔
6 : آڈٹ پالیسی سے متعلق زیر سماعت مقدمات میں فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا اور قانونی عمل میں رہنمائی فراہم کرنا
7 ۔ چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے تفویض کردہ دیگر فرائض کی انجام دہی

