ایف بی آر۔ نصب العین ، مقصد اور اقدار
ہمارا نصب العین
محصولات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے کے لئے جدید،ترقی پسند ، موثر ، خود مختاراور قابل اعتماد ادارہ بنانے کے ساتھ ساتھ معیاری خدمات فراہم کرنا اور ٹیکس اور اس سے متعلقہ قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
ہمارا مقصد
جدید طریقوں کے استعمال ، ٹیکس دہندگان کی معاونت اور پرعزم ، مطمئن اور پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والی افرادی قوت کے ذریعے ٹیکس کے نظام کی صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ واجب الادا ٹیکس بطریق احسن جمع کئے جا سکیں۔
ہماری اقدار
- دیانت داری
- پیشہ ورانہ طرز عمل
- ٹیم ورک
- خوش اخلاقی
- انصاف کرنا
- شفافیت
- فوری کاروائی کی صلاحیت

