Placeholder image

ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

ڈائریکٹوریٹ جنرل ( آئی ٹی  اینڈ ڈی ٹی )  کی قیادت میں  اس  شعبہ  کا   کام  تین حصوں   پر مشتمل ہے:
سسٹمز 
بزنس ڈومین ٹیم (BDT)
بزنس پروسیس ری انجینئرنگ (BPR

آئی ٹی سسٹمز / سافٹ ویئر

IRIS

eFBR

PaySys

 
تمام سسٹمز اور سافٹ ویئر دیکھیں 
آئی ٹی اقدامات
ڈائریکٹوریٹ جنرل ( آئی ٹی  اینڈ ڈی ٹی )  ٹیکس دہندگان اور ٹیکس افسران کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اینی شیٹیوز پر کام  کر رہا ہے، نیز پاکستان میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں

 

Service Design & User Experience(UX)

Data Governance &Security Policy

 

Taxpayer Data Integration

Tier 3 Data Centres

 

اس بارے میں مزید جانیئے رابطہ کریں

اگر آپ ایف بی آر کی ڈیجیٹل خدمات کے بارے میں سوالات، رائے یا شکایات رکھتے ہیں تو ڈائریکٹوریٹ جنرل سے رابطہ کریں۔

ہمارے بارے میں

ڈائریکٹوریٹ جنرل (آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز) کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل  (آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی) کرتے ہیں۔ یہ ڈائریکٹوریٹ تین  حصوں  پر مشتمل ہے:
1. سسٹمز (Systems):
یہ شعبہ آئی ٹی انفراسٹرکچر کی خریداری، سائبر سیکیورٹی اقدامات، ڈیٹا مینجمنٹ اور پی آر اے ایل (PRAL) کی نگرانی کرتا ہے۔
2. بزنس ڈومین ٹیم (BDT):):
یہ ٹیم آئی ٹی ایپلیکیشنز کی تیاری اور دیکھ بھال، صارف کے تجربے اور نئی ٹیکنالوجیز کے انضمام کی نگرانی کرتی ہے۔
3.بزنس پروسیس ری انجینئرنگ (BPR):

یہ شعبہ موجودہ کاروباری طریقہ کار کی ازسرنو ترتیب پر توجہ دیتا ہے تاکہ کارکردگی، افادیت اور مؤثریت میں خاطر خواہ بہتری لائی جا سکے۔

کام کو تین حصوں     میں تقسیم  کرنے کے باعث پاکستان میں ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے منفرد چیلنجز اور ضروریات کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل  (آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی)  کی ذمہ داریاں 
 
ایف بی آر کے کسی بھی وِنگ یا فیلڈ آفس سے موصول ہونے والی آئی ٹی سے متعلق تمام تجاویز پر کارروائی کی نگرانی۔
ایف بی آر کے آئی ٹی سسٹم سے متعلق  سرکاری  یا نجی اداروں کی طرف سے موصولہ مسائل حل کرنا اور تجاویز یا کاروباری ضروریات کو پورا  کرنا۔
دیگر اداروں کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کے لیے ایم او یوز / معاہدے کرنا اور تھرڈ پارٹی ڈیٹا انضمام کے عمل کی نگرانی۔
پرال  سے متعلق تمام امور کی نگرانی۔
مختلف وینڈرز کو ادائیگیوں کی کارروائی اور منظوری یا آئی ٹی اشیاء اور خدمات کی خریداری سے متعلق پابندیوں کی نگرانی۔
ایف ٹی او/عدالتوں سے متعلق  مقدمات کی نگرانی  اور ایف آئی اے / نیب کو مطلوبہ معلومات کی فراہمی کی نگرانی۔
وزیر اعظم شکایات سیل (PMDU) سے متعلق شکایات کا ازالہ اور نگرانی۔
کلیدی سنگ ہائے میل

2007

انٹیگریٹیڈ ٹیکس منیجمنٹ سسٹم (ITMS) متعارف کرایا گیا جس کی بدولت ٹیکس

دہندگان  کوالیکٹرانک طور پر رجسٹریشن کرانے اور گوشوارے جمع کرانے  کی

سہولت میسر آئی۔

2014

IRIS-1.0  آن لائن ٹیکس پورٹل کا آغاز کیا گیا جو ایک مرکزی،  باہم مربوط،

قابل ترتیب  سسٹم تھا جو حقیقی معنوں میں ٹیکس دہند گان اور ٹیکس دفاتر  کے لئے  کاغذ 

استعمال کئے  بغیر ٹیکس سے متعلق تمام اُمور سرانجام دینے کی سہولت مہیا کرتا تھا۔

2016

سیلز ٹیکس کی جعلی انوائسز کی روک تھام کے لئے    ،سیلز ٹیکس رئیل ٹائم انوائس

 ویریفیکشن سسٹم  STRIVe    متعارف کرایا گیا۔

2023

IRIS-1.0                                     کی ری انجینئرنگ کرکے  IRIS-2.0                                          متعارف کرایا گیا   ۔تاکہ

 سسٹم کی کارکردگی بہتر ہو سکے اور صارفین کو اس کے استعمال کرنے میں آسانی ہو ۔

2023

 

 

 

 

ٹیکس دہندگان ، ٹیکس ایجنٹس  اور ٹیکس افسران کے لئے خدمات  سرانجام دینے میں

آسانی لانے کے لئے  بزنس پراسسز کو   سہل بنانے  اور تمام چینلز  اور ٹچ پوائنٹس پر ڈیجیٹل

کے تجربہ کو بہتر بنانے کے لئے  سروس ڈیزائن اینی شیٹیو۔ کا آغاز کیا گیا۔