Placeholder image

PRAL )پاکستان ریونیو آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ(

PRAL )پاکستان ریونیو آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ(

پاکستان ریونیو آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ (PRAL) کا قیام 1994 میں عمل میں آیا، جس کا مقصد پاکستان میں ٹیکس سے متعلقہ عمل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خودکار اور مُنظم بنانا تھا۔ یہ ادارہ ایف بی آر کے تعاون اور کڑی  نگرانی  کے تحت کام کرتا ہے۔
PRAL نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنے وعدوں پر پورا اترتا ہے۔ یہ اِدارہ خدمات کا ایک وسیع سلسلہ  فراہم کرتا ہے، جن کا مقصد ایسے دیرپا حل مہیا  کرنا ہیں  جو ملکی قوانین اور ضوابط کے دائرے میں رہتے ہوئے جدید تقاضوں کو پورا کریں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی ، اقدامات

ڈائریکٹوریٹ جنرل (آئی ٹی اینڈ ڈی ٹی)  میں اس وقت متعدد ایسے اقدامات زیرِ عمل ہیں جن کا مقصد ٹیکس دہندگان اور ٹیکس افسران کے تجربے کو بہتر بنا نا اور  پاکستان میں ٹیکس نیٹ کو بھی وسعت دینا ہے ۔

سروس ڈیزائن اور استعمال کنندگان کا ردِ عمل  (UX)

ڈیٹا گورننس اور سیکورٹی  پالیسی

ٹیکس  دہندگان کے ڈیٹا کی ہم آہنگی

ٹیئر 3  ڈیٹا سنٹرز

24/7 سیکورٹی آپریشن سنٹر( ایس او سی)

فیلڈ فارمیشنز میں متروک ہارڈ وئیرز کی تبدیلی

پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ کے تحت جدید ترین سافٹ ویئرز سالوشنز کی خریداری

 

 

سروس ڈیزائن اور استعمال کنندگان کا ردِ عمل  (UX)

ایف بی آر کا "سروس ڈیزائن اور استعمال کنندگان کا ردِ عمل  (UX)  اقدام لاکھوں ٹیکس دہندگان، ٹیکس ایجنٹس اور ٹیکس افسران کے لیے خدمات کی فراہمی کو بہتر اور جدید بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس اقدام کے اہم پہلو درج ذیل ہیں:

صارفین کی ضروریات کو سمجھنا

استعمال کنندگان سے کی گئی تحقیق  کے ذریعے ٹیکس دہندگان کی ضروریات، مسائل اور رویوں کو سمجھا جاتا ہے تاکہ ایسی  خدمات  وضع  کی جائیں جو صارف دوست ہوں اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ ہوں۔

پراسسز کو سہل بنانا

سروس ڈیزائن موجودہ سروسز کا تفصیلی جائزہ لیتا ہے، رکاوٹوں اور کوتاہیوں  کی نشاندہی کرتا ہے اور پھر ٹیکس دہندگان اور ادارے کے عملہ کے لئے   انہیںزیادہ فعال  اور کم تکلیف دہ  بنانے کے لیے تبدیلیاں تجویز کرتا ہے۔

ڈیجیٹل استعمال کنندگان کے  تجربہ  کو بہتر بنانا

انسانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارے صارف   پر مبنی انٹر فیس ،  آن لائن پلیٹ فارمز  اور مواصلاتی چینلز بنا سکتے ہیں جس سے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس حکام کے ساتھ رابطہ اور بات چیت کرنے  کا مجموعی تجربہ بہتر  ہوتا ہے ۔

رابطہ کاری اور شفافیت

سروس ڈیزائن کا نقطۂ نظر معلومات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بناتا ہے، جس سے ٹیکس سے متعلق  معلومات ، تبدیلیاں اور ہدایات عوام کے لیے آسانی سے قابلِ فہم اور قابلِ رسائی ہو جاتی ہیں۔

تربیت اور با  اختیار بنانا 

اس طریقہ کار کے تحت عملے کو اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کی بہتر رہنمائی اور معاونت کر سکیں، جس سے عملہ  مسائل کو موثر انداز اور ہمدردانہ طور پر حل کرنے  کے قابل بنا سکتا ہے اور  مجموعی طور پر خدمات کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

ٹیسٹنگ  اور بہتری کا عمل

مسلسل  تجربے ، ردِ عمل  اور تبدیلی کے عمل سے خدمات کو وقت کے ساتھ بہتر بنایا جاتا ہے تاکہ  صارفین کی  ضروریات  اور بدلتی ہوئی  ٹیکنالوجی کے مطابق   تبدیلیاں لائی جا سکیں ۔

ڈیٹا کا استعمال

موجود معلومات کے تجزیئے  کے ذریعے صارفین کے رجحانات اور ضروریات کو سمجھا جاتا ہے، اور مستقبل کی  ضروریات کی پیش بینی کی جا تی ہے اور ڈیٹا کی مدد سے ایسے فیصلے کئے جاتے ہیں  جن سے  خدمات کی فراہمی میں   بہتری  آسکے ۔