Placeholder image

ان لینڈ ریونیو

ان لینڈ ریونیو

ان لینڈ ریونیو

داخلی ٹیکسز، جن میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی شامل ہیں، ایف بی آر کی طرف سے جمع کئے جانے والے محصولات کا تقریباً نوے فیصد بنتے ہیں ۔ یہ ٹیکس نہ صرف اپنی نوعیت میں مماثلت رکھتے ہیں بلکہ عملی طور پر ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر آزمودہ طرزِ عمل بھی اسی حقیقت کی تائید کرتا ہے۔ ان ٹیکسز کو ایک مشترکہ انتظامی ڈھانچے میں ضم کرنے کی ضرورت کافی عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی، لیکن پاکستان کی معیشت کی تاریخ میں اس تبدیلی کی اتنی شدید ضرورت پہلے کبھی محسوس نہیں کی گئی۔ ان ضروریات کے پیش نظر اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکسیشن کے طور طریقوں کے اطلاق کے مقصد کے پیش نظر ایف بی آر کا ان لینڈ ریونیو وِنگ تشکیل دیا گیا، جس میں ان تینوں داخلی ٹیکسز کو یکجا کر دیا گیا۔۔

توقع کی جاتی ہے کہ اس وِنگ کے قیام سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے گی، کیونکہ وہ ایک ہی تنظیمی ڈھانچے کے تحت اپنے ٹیکس معاملات نمٹا سکیں گے۔ اس وِنگ کا قیام ٹیکس انتظامیہ کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا، کیونکہ مختلف داخلی ٹیکسز سے متعلق ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا آسانی سے دستیاب ہوگا۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ان لینڈ ریونیو وِنگ کا تنظیمی ڈھانچہ اور ان کے ذمہ داریوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

 آئی آر(ہیڈکوارٹرز)

مندرجہ ذیل شعبے چیف آئی آر (ہیڈکوارٹرز) کے ماتحت کام کریں گے:

 

آئی آر - جنرل:

ٹیکس چوری کی نشاندہی پر انعامات سے متعلق امور
پی آر اے ایل سے متعلق امور
اصلاحات /ری سٹریکچرنگ  / تنظیم نو سے متعلق امور
•  کوئی اور ذمہ داری جو  تفویض  کی جائے 
 

آئی آر - جوڈیشل سیکشن::

اے ڈی آر کے معاملات - انکم ٹیکس / سیلز ٹیکس
ایف ٹی او کے معاملات - انکم ٹیکس / سیلز ٹیکس
قانونی امور، اپیلیں اور عدالتوں کے مقدمات
پارلیمانی امور
کابینہ کے معاملات
کوئی اور ذمہ داری جو  تفویض  کی جائے 
 

آئی آر - ریونیو بجٹ:

انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولیوں کے اہداف کی تفویض اور نگرانی

انکم ٹیکس / سیلز ٹیکس / ایف ای ڈی کے دائرہ اختیار سے متعلق امور
انکم ٹیکس / سیلز ٹیکس ریفنڈز سے متعلق امور
محصولات کی وصولی کے لیے بینکوں کی منظوری
کوئی اور دیگر ذمہ داری جو تفویض کی گئی

آئی آر - کوآرڈی نیشن سیکشن:

انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے متعلقہ کوآرڈی نیشن، بشمول:

o انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے لیے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن

oبورڈ ان کونسل

oکانفرنسسز

کوئی اور دیگر ذمہ داری جو تفویض کی گئی

آئی ۔آر پالیسی

چیف( سیلز ٹیکس/ فیڈرل ایکسائز –پالیسی):

سیکرٹری (سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی بجٹ) ان کے ماتحت کام کرے گا۔ ان کی ذمہ داریاں درج ذیل ہوں گی:
قابلِ ٹیکس /ڈیوٹی  اشیاء اور خدمات سے متعلق تمام بجٹ اور پالیسی امور
بجٹ کے بعد وضاحتیں اور ایس آر اوز
سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کا قانون، طریقہ کار اور ان کی تشریح
ایس آر اوز / جنرل آرڈرز / سرکلرز / وضاحتوں کا اجرا
اشیاء اور خدمات کی وضاحتیں
اشیاء کی قیمتوں اور ٹیرف ویلیو کا تعین
کوئی اور ذمہ داری جو  تفویض  کی جائے 
 

چیف (انکم ٹیکس پالیسی):

مندرجہ ذیل سیکشنز چیف آئی آر (انکم ٹیکس پالیسی) کے ماتحت ہوں گے:

سیکرٹری (ود ہولڈنگ ٹیکسز):

o ودہولڈنگ ٹیکسز سے متعلق تمام امور

سیکرٹری (آئی ٹی پی):

o انکم ٹیکس پالیسی سے متعلق تمام امور

o انکم ٹیکس پالیسی پر وضاحتیں

سیکرٹری (انٹرنیشنل ٹیکسز):

o بین الاقوامی ٹیکسز سے متعلق تمام امور
o انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس
o بی او آئی، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، آئی ایف سی، ڈی ایف آئی ڈی، او ای سی ڈی (بشمول تربیت) کے ساتھ رابطہ
o بین الاقوامی ٹیکس معاہدات   سے متعلق امور
 

سیکرٹری ( مستثنیات ) / (انکم ٹیکس  قواعد ):

o انکم ٹیکس میں چھوٹ / دوسرا شیڈول اور انکم ٹیکس رولز سے متعلق تمام امور
o سیلز ٹیکس کی چھوٹ سے متعلق تمام امور
 
کام کے بہاو ،کمپلائنس ، نفاذ، نگرانی، اور ٹیکسوں کی وصولی  کو آسان بنانے کے لیے، اور ٹیکس دہندگان کو  اُن کے متعلقہ علاقوں میں سہولت فراہم کرنے   کے لیے درج ذیل سات  ریجنل ٹیکس آفسز/لارج ٹیکس یونٹس ایف بی آر کے ہر چیف (ان لینڈ ریونیو) کے زیر نگرانی  قائم کئے گئے ہیں۔ 
 ہر چیف (ان لینڈ ریونیو) کی معاونت ایک سیکرٹری اور سیکنڈ سیکرٹری کریں گے، اور ان کا دائرہ کار درج ذیل ہوگا:
 

چیف ان لینڈ ریونیو-3

چیف ان لینڈ ریونیو -2

چیف ان لینڈ ریونیو-1

ایل ٹی یو ،کراچی

ایل ٹی یو ،لاہور

ایل ٹی یو ،اسلام آباد

آرٹی او ،کراچی

آر ٹی او ،لاہور

آر ٹی او ،اسلام آباد

آرٹی او2-کراچی

آرٹی او2-لاہور

آرٹی او ،راولپنڈی

آرٹی او3-کراچی

آرٹی او، سیالکوٹ

آرٹی او، پشاور

آرٹی او، حیدرآباد

آرٹی او ،گوجرانوالہ

آر ٹی او ، ایبٹ آباد

آرٹی او ، سکھر

آرٹی او، ملتان

آرٹی او ، فیصل آباد

آرٹی او ، کوئٹہ

آرٹی او ، بہاولپور

آرٹی او، سرگودھا

 

ٹیکس چوری کے حوالے سے شکایات اور ٹیکس دہندگان کی تکالیف سے متعلق معاملات چیفس II  ، I  اور III    اپنے متعلقہ دائرہ اختیار کے تحت نمٹایئں گے۔ 
 
پبلک اکاونٹس کمیٹی/ڈیپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹی اور ایکسٹرنل آڈٹ سے متعلق معاملات چیف (ان لینڈ ریونیوI دیکھیں گے۔
 
روزانہ وصولیاں، ریفنڈز اور گوشوارے دائر کرنے سے متعلق اُمور چیفس II  ، I  اور III   اپنے متعلقہ دائرہ اختیار کے تحت  دیکھیں  گے۔
 
آٹو میشن اور ای فائلنگ چیف (ان لینڈ ریونیوIII- کی ذمہ داری ہیں۔