لیگل
ایف بی آر ٹیکس دہندگان پر اعتماد کو بحال کرتے ہوئے اور ٹیکس قوانین کو منصفانہ اور مؤثر انداز میں نافذ کر کے محصولات میں اضافے کے عمل میں مصروف ہے۔
ایف بی آر کا شعبہ ٔ قانون ٹیکس قوانین کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ محصولات میں اضافہ دیگر شعبہ جات کے ساتھ مربوط حکمت ِعملی کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔ شعبہ ٔ قانون مسلسل اس بات کی کوشش کرتا ہے کہ مختلف قانونی فورمز پر محصولات کے مؤقف کی مؤثر نمائندگی یقینی بنائی جائے۔

