کچھ افراد اور گروہوں کی جانب سے معاشرتی انجینئرنگ کی تکنیکوں کو استعمال کرکے صارفین سے ذاتی معلومات طلب کرنے کی متعدد کوششیں کی جارہی ہیں۔ مختلف ایس ایم ایس صارفین کو بھیجیں جاتے ہیں گویا وہ کسی قانونی تنظیم یا معروف فرد کی طرف سے بھیجے گئے ہیں۔ یہ ایس ایم ایس اکثر صارفین کو مخصوص موبائل نمبر پر کال کرنے کے لئے راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اکاؤنٹ کے صارف نام اور پاس ورڈ جیسی ذاتی معلومات فراہم کریں۔ ٹیکس دہندگان کو رقم کی واپسی کی سہولت کے عوض ٹیکس دہندہ کے بینکنگ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے ایف بی آر کبھی بھی ٹیکس دہندگان کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس نہیں بھیجتا ہے ۔ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو سختی سے مشورہ دیتا ہے کہ وہ ایس ایم ایس میں متعین موبائل نمبر پر کال مت کریں اور خاص طور پر آپ کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق کسی بھی معلومات کا انکشاف مت کریں۔