Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Second Meeting of the Task Force on Digitalization of FBR Held At FBR HQs: -Conveners of the Working Groups Present their Initial Findings:

As a follow up to the first meeting held last week, the second meeting of the Task Force on Digitalization of Federal Board Revenue was held today at FBR Headquarters which was chaired by Minister of State for Finance and Revenue Mr. Ali Pervez Malik and co-chaired by DG C41, Major General Syed Ali Raza. The meeting was also attended by Chairman FBR Mr. Rashid Mahmood Langrial, Members and other senior officers of the Board along-with Task Force members including, among others, Mr. Ghazi Akhtar from Lotte Akhtar Beverages Ltd, Mr. Javed Ashraf from NADRA and Mr. Fareed Zafar from LUMS while Mr. Asif Peer from Systems Ltd, Mr. Amir Malik, CEO PRAL, Mr. Waqas Ul Hasan and Ms. Tania Aidrus joined virtually.

In his opening remarks, State Minister for Finance recapitulated that the Task Force is mandated to come up with practicable recommendations to transform FBR into a modern and digitalized organization to achieve sustained growth in national revenues. He also welcomed Dr. Javed Ashraf from NADRA as the newest member of the Task Force. On the occasion, Conveners of the Working Groups, designated in the previous meeting, gave separate presentations along-with their initial findings on their assigned area/TORs. Starting off, Mr. Asif Peer gave presentation on restructuring of PRAL focusing on its governance structure, talent & capabilities, working model and technology. He also presented the analysis and initial findings to turn PRAL into a high performing organization. Dr. Javed Ashraf gave his Group’s presentation on how to retrieve and integrate data from relevant organizations to develop a systematic and organized data profile to identify potential taxpayers. His presentation also suggested short, medium and long term recommendations to achieve the desired objectives. This was followed by Mr. Ghazi Akhtar’s presentation on supply chain automation and Track & Trace System (TTS) which, among others, laid emphasis on utilizing the already available data to bring wholesalers into the tax net as well as make TTS more efficacious and operative to effectively collect due taxes from the relevant sectors. Ms. Tania Aidrus gave presentation on last TOR i.e. trade data sharing interface with trading partners and on her Group’s initial analysis. Speaking on the occasion, Minister of State appreciated the initial findings and recommendations of the Working Groups. He emphasized the need to harvest the already available data to identify potential taxpayers and bring them under the tax net for enhanced revenue collection and broadening of tax base. He was of the view that improving visibility of data integration will bring transparency in the system. He also directed to invite representatives from Ministries of Foreign Affairs & Commerce, SECP and State Bank of Pakistan in the next meeting. Chairman FBR called for enabling FBR to optimally utilize IT services of PRAL by transforming the latter into an efficient entity. He stressed upon focusing on improving other areas along-with digitizing FBR. He said that cleansing of retrieved data is also necessary to make it more actionable. He expressed optimism that FBR is committed to enhance revenue collection through implementation of data automation and other innovative solutions. The presentations were followed by extensive discussion among the Task Force members. The forum decided that all the Working Groups will further firm up their initial findings and submit the final recommendations pertaining to their relevant area (s) in the next meeting of the Task Force which will be then presented to the Prime Minister of Pakistan for their implementation.

ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔
 
ورکنگ گروپس کے کنوینرز نے اپنی ابتدائی سفارشات پیش کیں۔

 

ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے گذشتہ ہفتے منعقد ہونے والی میٹنگ کے تسلسل میں ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس بدھ کے روز وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں ڈی جی C 41 میجر جنرل سید علی رضا نے شریک چیئرمین کی حیثیت سے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال،بورڈ کے ممبران اور دیگر سینئر افسران کے علاوہ ٹاسک فورس کے اراکین شریک ہوئے جن میں Lotte Akhtar  بیوریجز کے غازی اختر، نادرا کے جاوید اشرف،لمز کے فرید ظفرشامل تھے جبکہ سسٹمز لمیٹڈ کے آصف پیر، پرال کے سی ای او عامر ملک، وقاص الحسن اور تانیہ ایدرس نے آن لائن شرکت کی۔
 
وزیر مملکت برائے خزانہ نے اپنے ابتدئی کلمات میں کہا کہ ٹاسک فورس کو ایف بی آر کو ایک جدید اور ڈیجیٹلائزڈ ادارے میں تبدیل کرنے کے لئے عملی سفارشات پیش کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ قومی محصولات میں پائیدار ترقی حاصل کی جا سکے۔انہوں نے نادرا کی طرف سے ڈاکٹر جاوید اشرف کو ٹاسک فورس کے نئے رکن کے طور پر خوش آمدید کہا۔
 
اس موقع پر گذشتہ اجلاس میں تشکیل دیئے جانے والے ورکنگ گر وپس کے کنوینرز نے اپنے تفویض کردہ موضوعات/ ٹی او آرزپر ابتدائی سفارشات کے ساتھ الگ الگ پریزنٹیشنز دیں۔ سب سے پہلے آصف پیر نے پرال کی تنظیم نو کے بارے میں پریزینٹیشن دی جس میں گورننس کے ڈھانچے،ہنر اور صلاحیتوں، ورکنگ ماڈل اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے پرال کو موثر اور جدید ادارے میں تبدیل کرنے کے لئے اپنا تجزیہ بھی پیش کیا۔ڈاکٹر جاوید اشرف نے ممکنہ ٹیکس دہندگان کی شناخت کے لئے ایک منظم ڈیٹا پروفائل تیار کرنے کے سلسلے میں متعلقہ اداروں سے ڈیٹا حاصل کرنے اور اس کو ہم آہنگ کرنے کے بارے میں پریز نٹیشن دی۔ اس پریزنٹیشن میں مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے مختصر، درمیانی اور طویل المدتی سفارشات بھی تجویز کی گئیں۔ اس کے بعد غازی اختر نے سپلائی چین آٹو میشن اور ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر پریزینٹیشن دی جس میں ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے ساتھ ساتھ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو مزید موثر اور فعال بنا کر متعلقہ شعبوں سے واجب الادا ٹیکس وصول کرنے کے لئے پہلے سے دستیاب ڈیٹا کو استعمال کرنے پر بات کی گئی۔ تانیہ ایدرس نے آخری ٹی او آر ٹریڈنگ پارٹنرز کے ساتھ ٹریڈ انٹر فیس پر پریزنٹیشن دی اور اپنے گروپ کی ابتدائی سفارشات بھی پیش کیں۔
 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے ورکنگ گروپس کی سفارشات کو سراہا۔انہوں نے زیادہ ریونیو جمع کرنے اور ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لئے ممکنہ ٹیکس دہندگان کی شناخت اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے پہلے سے دستیاب ڈیٹا سے استفادہ کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کو ہم آہنگ کرنے سے سسٹم میں شفافیت آئے گی۔ انہوں نے آئندہ اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت تجارت، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندوں کو بھی مدعو کرنے کی ہدایت کی۔
 
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ایف بی آر کو پرال کی آئی ٹی سروسز کوزیادہ بہتر طور پر استعمال کرنے کے لئے پرال کو ایک موثر ادارہ بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو ڈیجیٹائز کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کو بھی بہتر بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حاصل شدہ ڈیٹا کو مزید قابل عمل بنانے کے لئے اس کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ایف بی آر ڈیٹا آٹو میشن اور دیگر جدید سالوشنز اپنا کر محصولات کی وصولی بڑھانے کے لئے پر عزم ہے۔
 
پریزنٹیشنز کے بعد ٹاسک فورس کے شرکاء کے اراکین نے ان پر سیر حاصل بحث کی۔فورم نے فیصلہ کیا کہ تما م ورکنگ گروپس اپنی ابتدائی سفارشات کو مزید بہتر بنا کر آئندہ اجلاس میں اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کریں گے جن کے نفاذ کے لئے انہیں وزیر اعظم پاکستان کو پیش کیا جائے گا۔
 
.
Public Relations (PR) Wing
Aug 21, 2024