Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

RTO Islamabad Seals Two Restaurants For Issuing Fake Receipts/Invoices

As part of FBR’s drive to bring Tier-1 Retailers/Restaurants under the tax net through POS Invoicing system and after introduction of POS Prize Scheme, Regional Tax Office, Islamabad, sealed two prominent restaurants in Islamabad on account of issuing fake invoices/receipts. 
 
After determining the inauthenticity of the reported receipts through POS tracking software under an already devised and announced  procedure, a team of RTO Islamabad led by Deputy Commissioner sealed two restaurants in Blue Area and Super Market and also imposed a penalty of Rs.0.5 Million upon each of these restaurants. 
 
It is pointed out that FBR has launched the Point of Sales Prize Scheme from 25th October. In the first phase, the Scheme has been introduced in Islamabad for Tier-1 restaurants which will then be extended to all Tier retailors and finally across the entire country from the next month. Under the Scheme, citizens/consumers who will report fake receipts through Tax Asaan APP to FBR will get varying cash rewards. After verifying the fake receipts under a devised procedure, FBR will transfer the cash prizes directly into the bank accounts of the winners. The reported Tier-1 Retailers/Restaurants will then be sealed for issuing fake receipts.
 
This important initiative aims at discouraging the fake invoices culture  by ensuring that the due taxes are deposited in the national exchequer. FBR is committed to ensure tax compliance through effective enforcement of tax regulations. 
 
ایف بی آر
***
 پریس ریلیز
***
ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر دو ر یسٹورنٹس سیل کردیئے۔
***
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ٹیئر1  ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کو پوائنٹ آف سیل (POS) انوائسنگ سسٹم کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کی کوششوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوۓ اور  پوائنٹ آف سیل  انعامی سکیم متعارف کرانے کے بعد ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں دو معروف ریسٹورنٹس کو جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کردیا۔
 
پہلے سے وضع کردہ اور مشتہر شدہ طریقہ کار کے تحت  پوائنٹ آف سیل  ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد آر ٹی او اسلام آباد کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں بلیو ایریا اور سپر مارکیٹ میں واقع دو ریسٹورنٹس کو سیل کرکے ہر ایک پر  پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کردیا۔
 
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی آر نے پچیس اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل  انعامی سکیم شروع کی ہے پہلے مرحلہ میں یہ سکیم اسلام آباد میں ٹیئر 1  کے ریسٹورنٹس کے لئے متعارف کرائی گئی ہے جسے بعد میں تما م ٹیئر کے ریٹیلرز اور پھر اگلے ماہ سے پورے ملک تک توسیع دی جائے گی۔ اس سکیم کے تحت جو شہری/ صارفین ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع کریں گے اُنہیں مختلف نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ ایک خاص طریقہ کار کے تحت جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد ایف بی آرجیتنے والے صارفین کے بینک اکاونٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرے گا۔ جن ٹیئر 1 ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کے خلاف رپورٹ کی جائے گی انہیں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کر دیا جائے گا۔
 
یہ اہم اقدام جعلی رسیدوں کے رجحان کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ واجب الادا ٹیکس قومی خزانہ میں جمع ہو سکیں۔ ایف بی آر ٹیکس قوانین کے موثر نفاذ کے ذریعے ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
 

 

.
Taxpayers Services (TPS) Wing
Oct 27, 2024