Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Pakistan Customs Intensifies Anti-Smuggling Crackdown: -Rs. 2.25 Billion worth of Essential Commodities Seized Over the Past Fortnight:

Essential Commodities including sugar and urea are smuggled from Pakistan and goods including POL are smuggled into Pakistan through unfrequented routes spanning the bordering areas of Afghanistan and Iran. These smuggled goods are subsequently transported via trucks and in case of passenger vehicles in smaller quantities to the main urban centers.
 
Being cognizant of this phenomenon, Pakistan Customs has intensified the counter smuggling operations and started crackdown against the smuggled goods especially Essential Commodities, POL, Currency and other goods. During the last fortnight, Pakistan Customs seized large quantities of essential commodities worth approximately Rs. 2.25 Billion in various operations across the country including Quetta, D.I. Khan, Multan, Karachi, Sargodha and Lahore regions. The major seized essential commodities included sugar, urea, POL, Pak currency as well as tyres, black tea, betel nuts, vehicles, iron, steel and other goods.
 
In Balochistan region on 2nd September, Customs Enforcement-Quetta seized 1,637 tons of sugar worth approximately Rs. 1.0 billion from smugglers in a convoy of 15 trucks. This was followed by massive seizure of smuggled goods and vehicles, worth Rs. 519 million on Daraban-Darazinda Road DIK on 3rd Sep 2023 in collaboration with local police and 218,000 liters of smuggled POL / diesel, valuing approximately Rs. 137.6 Million by Customs Enforcement-D.I. Khan. During last week, Customs Enforcement – Karachi disrupted the flow of smuggled POL by seizing Iranian origin 115,000 litres diesel and 30,000 liters petrol.  
 
Moreover, strict instructions to the anti-smuggling formations including mobile squads of the Collectorates and airports have been issued to keep vigilance on the illicit movement of essential goods / commodities, Iranian POL and currency.
 
Chairman FBR Malik Amjed Zubair Tiwana and Member Customs (Operations) Ms. Zeba Hai Azhar have appreciated the Pakistan Customs for taking timely action to thwart the smuggling of essential goods. Pakistan Customs is committed to eliminate the menace of smuggling and would continue intensifying its anti-smuggling operations across the country.
 
پاکستان کسٹمزکی سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں، دو ہفتوں میں دو ارب پچیس کروڑ روپے مالیت کی اشیاۓ ضروریہ ضبط کر لی گئیں۔
 
 چینی اور یوریا کھاد سمیت ضروری اشیاء پاکستان سے باہر سمگل کی جاتی ہیں اور POL سیمت دیگر اشیاء افغانستان اور ایران کے راستوں سے پاکستان میں سمگل کی جاتی ہیں۔ بعد میں یہ سمگل شدہ اشیاء ٹرکوں کے ذریعے اور چھوٹی مقدار میں مسافر بسوں میں اہم شہری مراکز تک پہنچائی جاتی ہیں۔
 
پاکستان کسٹمز نے اس صورت حال کے پیش نظر سمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔اور سمگل شدہ اشیاء بالخصوص اشیائے ضروریہ،POL اور کرنسی اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔گذشتہ پندرہ روز کے دوران پاکستان کسٹمز نے کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان، کراچی، سرگودھا اور لاہور ریجنز میں انسداد سمگلنگ کی مختلف کاروائیوں میں تقریباً دو ارب پچیس کروڑ روپے مالیت کی اشیائے ضروریہ تحویل میں لے لی ہیں۔ تحویل میں لی جانے والی اشیاء میں بھاری مقدار میں چینی، یوریا، POL، پاکستانی کرنسی کے ساتھ ساتھ ٹائر، کالی چائے، سپاری، گاڑیاں، لوہا، سٹیل اور دیگر سامان شامل ہے۔
 
بلوچستان ریجن میں دو ستمبر کو کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے پندرہ ٹرکوں سے 1637 ٹن چینی برآمد کی جس کی کل مالیت ایک ارب روپے ہے۔ تین ستمبر کو کسٹمز انفورسمنٹ ڈی آئی خان نے دربن درہ زندہ روڈ ڈیرہ اسماعیل خان پر مقامی پولیس کی مددسے 519 ملین روپے مالیت کی گاڑیاں او ر بڑے پیمانے پر دیگر سمگل شدہ اشیاء تحویل میں لیں۔جبکہ ایک اور کاروائی میں 218,000 لیٹر سمگل شدہ POL اور ڈیزل برآمد کیا گیا جس کی مالیت تقریباً 137.6 ملین روپے  ہے۔گذشتہ ہفتے کے دوران کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے سمگل شدہ ایرانی 115,000 لیٹر ڈیزل اور 30,000 لیٹر پٹرول قبضہ میں لے لیا۔
 
مزید برآں تمام کلکٹریٹس اور ہوائی اڈوں کے موبائل سکواڈز سمیت انسداد سمگلنگ فارمیشنز کو اشیائے ضروریہ، ایرانی POL اور کرنسی کی غیر قانونی نقل و حمل پر کڑی نگاہ رکھنے کی سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
 
چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور ممبر کسٹمز (آپریشنز) زیبا حئی اظہر نے اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ روکنے کے لئے پاکستان کسٹمز کی بروقت کاروائیوں کو سراہا ہے۔ پاکستان کسٹمز سمگلنگ کی لعنت ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور اس ضمن میں ملک بھر میں سمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گا۔
 

 

.
Public Relations (PR) Wing
Sep 08, 2023