Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Pakistan Customs Holds Three Day Workshop

Pakistan Customs after completing business process mapping in June, 2024, has held a three-day workshop in Islamabad moderated by international experts from Maersk and KGH. This workshop was attended by senior management of customs including Members, Director-Generals and other senior officers to decide the design of future customs strategy document.
 
Being one of the first public sector organizations of Pakistan that embraced automation and digitization of its processes, Customs is poised to adopt the latest technological tools available to enhance efficacy, transparency and accountability in the department. Building upon the previous experience of a digitized Customs Clearance System (WeBOC), Pakistan Customs intends to implement the most modern digital solutions to enhance revenue, border compliance and facilitate trade.
 
Pakistan Customs has remained cognizant of the challenges posed by growing globalization of cross-border trade and transit supply chains, geographic dispersion of manufacturing and adoption of disruptive technologies. The traditional role of Customs from physical border checks is changing to a multi-functional and whole-of-government strategic player in border controls, trade facilitation, regional connectivity and economic growth.
 
To align its vision and mission with its enhanced role in regulating international trade, Pakistan Customs with support from World Bank has embarked on an ambitious transformation of its core business processes to minimize human discretion and utilize modern technology for uniformity in its operations in line with the vision of the Prime Minister of Pakistan.
 
Upon completion, the Customs Transformation Project is expected to re-align the legal framework, organizational structure and operational model of Pakistan Customs with the international best practices as outlined in the Trade Facilitation Agreement of the WTO. Upgradation of risk management, post-clearance audit capabilities, use of technology and elimination of redundant processes would enable Customs to re-direct its resources towards more critical functions without incurring new costs.
 
Customs Transformation Project involves deployment of latest technologies for providing digital solutions to achieve the aims of transparency, good governance and trade facilitation. Once completely rolled-out, the Customs Transformation Project will replace the aging WeBOC system with a risk management based and AI enabled system for efficient handling of cargo and minimizing risks of smuggling, under-invoicing and misdeclarations.
 
The Prime Minister has constituted a ‘Steering Committee’ headed by Finance Minister to ensure close oversight, removal of difficulties and timely completion of the Project.
 
پاکستان کسٹمز کے زیر اہتمام تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد
 
پاکستان کسٹمز نے جون 2024 میں بزنس پراسسنگ میپنگ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد میں تین روزہ ورکشاپ منعقد کی جس میں KGH اور MAERSK کے بین الاقوامی ماہرین ماڈریٹر کے طور پر شریک ہوے۔ اس ورکشاپ میں کسٹمز کی سینر مینجمنٹ بشمول ممبرز، ڈائریکٹرجنرلز اور دیگر سینر افسران نے شرکت کی تاکہ کسٹمز کی مستقبل کی حکمت عملی کے دستاویز کے ڈیزائن پر فیصلہ کیا جا سکے۔
سرکاری اداروں میں اپنے پراسسز اور کی آٹومیشن اور اور اس کو ڈیجیٹایز کرنے والے اولین ادارے کے طور پر کسٹمز اپنے ہاں کارکردگی ،شفافیت اور اکاوٹیبلٹی کو بڑھانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیکل ٹولز کو اپنانے کے لیےپر عزم ہے۔ ڈیجیٹایزڈ کسٹمز کلیرنس سسٹم WeBOC کے تجربے کی بنیاد پر پاکستان کسٹمز محصولات میں اضافہ کرنے ، بارڈر کمپلاینس اور تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اپنانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

پاکستان کسٹمز بڑھتی ہوئی سرحد پار تجارت اور ٹرانزٹ سپلائی چین ، مینوفیکچرنگ کے جغرافیائی پھیلاؤ اور تبدیلیاں لانے والی ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے درپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ پاکستان کسٹمز کا کردار اب سرحدوں کی روایتی فزیکل چیکنگ سے حکومت کی تجارتی سہولت کاری، علاقائی روابط، بارڈر کنٹرول اور اقتصادی ترقی کی حکمت عملی میں تبدیل ہو رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق بین الاقوامی تجارت کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پاکستان کسٹمز عالمی بینک کے تعاون سےاپنے بنیادی بزنس پراسسز کو تبدیل کرنے کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے تاکہ آپریشنز میں انسانی صوابدید کم سے کم رکھی جا سکے اور یکسانیت لانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکے۔ کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کی تکمیل پر توقع ہے کہ پاکستان کسٹمز کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کے علاوہ پاکستان کسٹمز کے قانونی فریم ورک، تنظیمی ڈھانچے اور آپریشنل ماڈل کو ازسر نو ترتیب دیا جا سکے گا۔ رسک مینجمنٹ اور کلیئرنس کے بعد آڈٹ کی صلاحیت کی اپ گریڈیشن، ٹیکنالوجی کا استعمال اور غیر ضروری کاموں کا خاتمہ کسٹمز کو اپنے وسائل کا رخ زیادہ اہم کاموں کی طرف موڑنے کے قابل بنائے گا۔

کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ میں شفافیت ، گڈ گورنس اور تجارتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کی تنصیب شامل ہے ۔اس عمل کے مکمل ہونے پر کسٹمز ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ پرانےWeBOC سسٹم کی جگہ ایک ایسا رسک مینجمنٹ پر مشتمل اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس سسٹم متعارف کرا سکے گا جس میں کارگو کی ہینڈلنگ بہتر ہو جایے گی اور سمگلنگ ، انڈر انوایسنگ اور مس ڈیکلریشن کے خطرات کم سے کم ہوں گے۔

وزیر اعظم نے اس پراجیکٹ کو بروقت مکمل کرنے اور اس کی راہ میں روکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایک سٹیرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ۔

 

.
Public Relations (PR) Wing
Jul 25, 2024