Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Pakistan and Germany Sign Convention for Elimination of Double Taxation

Federal Board of Revenue initiated re-negotiations on the Agreement for the Elimination of Double Taxation with respect to Taxes on Income and the Prevention of Tax Evasion and Avoidance between the Islamic Republic of Pakistan and the Federal Republic of Germany. In this connection tax delegations of both the countries met at Islamabad for the first round of negotiations from 18-22 September, 2023. The first draft of the Agreement was initialed by the respective heads of delegation on 22nd September, 2023 at Islamabad after detailed consultations and mutual agreement on key articles of the draft Agreement. 
It is pertinent to mention that the existing Agreement for the Avoidance of Double Taxation between Pakistan and Germany in practice was signed in 1994 and requires revision to cater to changing tax rules and regulations as per international and domestic needs. The revised Agreement once finalized will not only strengthen the existing safeguards against double taxation on the income of the residents of both the countries without creating opportunities for non-taxation or reduced taxation through abusive arrangements. It will also promote economic cooperation, strengthen the existing bilateral economic relations and enhance investments in both countries while ensuring adequate certainty in respect of taxation rules applicable to cross-border business transactions. Taxpayers of both countries will get relief from double taxation resulting in boosting up the trading activities in both the countries.
 
پاکستان اور جرمنی کے درمیان دہرے ٹیکس اور ٹیکسوں کی چوری  روکنے کے لئے معاہدہ
 
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستا ن اور جرمنی کے درمیان آمدنی پر دہرے ٹیکسوں اور ٹیکسوں کی چوری روکنے کے معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع کئے۔اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے ٹیکس وفود کے درمیان اٹھارہ سے بائیس ستمبر تک بات چیت کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا۔ دونوں ممالک کے وفود کے سربراہوں نے معاہدے کی کلیدی شقوں پر تفصیلی بات چیت اور اتفاق راۓ کے بعد معاہدے کے اولین مسودے پر دستخط کر دیئے۔
 
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دہرے ٹیکسوں سے بچنے کا موجودہ معاہدہ 1994 میں کیا گیا تھا جس پر قومی اور بین الاقوامی ضروریات کے مطابق ٹیکس قوانین اور قواعد میں تبدیلیوں کے تناظر میں نظرثانی کی ضرورت تھی۔ حتمی شکل اختیار کر لینے کے بعد نظر ثانی شدہ معاہدہ نہ صرف دونوں ملکوں کے باشندوں کو آمدنی پر دہرے ٹیکسوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دے گا بلکہ ٹیکس سے بچنے یا کم ٹیکس ادا کرنے جیسے معاملات میں کمی لاۓ گا۔ اس معاہدہ سے باہمی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے، معاشی تعاون میں اضافہ کرنے اور دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کو بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ سرحد پار کاروباری ٹرانزیکشنز پر لاگو ٹیکسیشن قواعد پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جا سکےگا۔ دونوں ممالک کے ٹیکس دہندگان کو دہرے ٹیکسوں سے نجات ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔   
.
Public Relations (PR) Wing
Sep 26, 2023