MoU Signed Between FBR and CBR(AJ&K) on National Sales Tax Return
After the successful launch of its digitized National Sales Tax Return last month, FBR achieved one more milestone as the country's premier revenue collection organization has signed an MoU with Central Board of Revenue (CBR), AJ & K to extend its application to the territorial jurisdiction of AJ & K. In a simple but graceful ceremony, the MoU was inked by Dr. Ashfaq Ahmad Tunio, Member (IT), FBR and Mr. Shakeel Qadir Khan, Chief Secretary/ Chairman CBR (AJ & K), at FBR (HQs) on Friday afternoon. The ceremony was witnessed by Chairman FBR/Secretary Revenue Division, Dr. Muhammad Ashfaq Ahmed and Commissioner Inland Revenue (AJ & K) Mr. Zafar Mahmood Khan.
In his welcome note, Chairman FBR congratulated Team FBR for successful launch of National Sales Tax Return in (AJ& K). He also thanked Chairman CBR(AJ&K) on signing of a historic MoU which promises a paradigm shift in the way sales tax returns are filed by taxpayers of AJ&K. He termed it a watershed initiative and a big leap forward to maximize automation and taxpayers' facilitation who would be able to file their returns for Sales Tax and FED electronically. Addressing on the occasion, Mr.Shakil Qadir Khan thanked team and Chairman FBR for providing this momentous opportunity to the government & taxpayers of AJ&K in integrating their economy with the Federation of Pakistan. This will usher in a new era for ensuring ease of doing business for the residents of AJ&K as well as the 1.5 Million Kashmiri diaspora settled in England, Europe and other developed countries, he concluded. It is pertinent to share that there are about 63,500 registered taxpayers in AJ&K, out of which 1002 are also registered for Sales Tax and 40 are registered with WEBOC. The National Sales Tax Return will facilitate all those taxpayers who are engaged in sales taxable activities.
The need for a National Sales Tax Return was felt long ago, but only recently, FBR had signed agreements with the provincial authorities to work together and prepare this return for the facilitation of taxpayers. Previously, a taxpayer had to get registered and file Sales Tax Returns in each of the areas where he was supplying goods or services. Thus, someone operating in all four provinces and AJ&K had to file six different returns each month to the different revenue authorities. This caused great hardship and increased compliance costs of the taxpayers. Likewise, it was also a very tedious and cumbersome task which often led to errors and disputes. The National Sales Tax Return has eliminated many of these issues.
The salient features of National Sales Tax Return include entering the sales data by the taxpayers only once, instead of multiple times. Furthermore, the system acts as a single repository for all domestic transactions and invoice management. Similarly, the system automatically apportions input tax, prepares the return, and works out tax payable to each of the relevant authorities. This automation eliminates repeated tedious data entry, manual calculations, and errors. The new system is based on the IRIS platform, which already has many built in functionalities. For example, notices, assessment orders, refunds, exemptions, and legal management system are already incorporated. The IRIS platform has proved to be very robust over time, and is being further improved. The new system has linkages with POS transactions as well as Track & Trace.
The benefits of National Sales Tax Return include simplification of tax filing procedures, thus, helping taxpayers to save time, effort and facilitating taxpayers to promote ease of doing business and reducing compliance costs. It minimizes data entry, and addresses the common issue of data and calculation errors. It is easily manageable and officers of all the revenue authorities will be able to make better informed decision regarding tax matters of the taxpayers. Moreover, It will also enable tax collectors to maximize revenue potential and tax compliance without audits. It will encourage harmonization of tax procedures, definitions and principles between the federal government and the provinces.
The Senior officers of FBR including Member PR, Ms. Shahnaz Maqbool, Meber (IR Policy), Mr. Afaque Ahmed Qureshi, Chief PR/Director Media, Mr. Asad Tahir Jappa, Chief (Reforms) Mr. Khalid Jameel and officers of CBR (AJ & K) were also present in the ceremony.
ایف بی آر اور سی بی آر (اے جے کے )کے مابین نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن پر مفاہمتی معاہدہ
گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ڈیجیٹل نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کے کامیاب اجراء کے بعد، ایف بی آر نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے سینٹرل بورڈ آف ریونیو (اے جے کے )کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر کے علاقائی دائرہ اختیار میں نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کے اطلاق کیلئے ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے ۔معاہمتی معاہدے پر دستخط ڈاکٹر اشفاق احمد تونیو ، ممبر (آئی ٹی) ایف بی آر اورشکیل قادر خان چیف سیکریٹری /چیئرمین سی بی آر (اے جے کے)، نے جمعہ کو ایف بی آر ( ہیڈ کوارٹرز ) میں منعقد ہونے والی ایک سادہ اور پروقار تقریب میں کئے ۔ تقریب میں چیئرمین ایف بی آر/سیکریٹری ریونیو ڈویژن ڈاکٹر محمد اشفاق احمد اور کمشنر ان لینڈ ریونیو آزاد جموں و کشمیر ظفر محمود خان نے بھی شرکت کی ۔
اپنے خوش آمدیدی کلمات میں چیئرمین ایف بی آر نے آزاد جموں و کشمیر میں نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کے کامیاب اجراء پر ٹیم ایف بی آر کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مفاہمتی معاہدے پر دستخط کرنے پر چیئرمین سی بی آر (اے جے کے)کا شکریہ بھی ادا کیا جس کی وجہ سےآزاد جموں و کشمیر کے ٹیکس گزاروں کے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار میں ایک واضح تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے اس کو ٹیکس گزاروں کے لیے آٹومیشن اور سہولت کی جانب ایک انقلابی ا قدام قرار دیا جو سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے لیے الیکٹرانک طریقہ کار سے اپنے ریٹرن فائل کر سکیں گے۔ جناب شکیل قادر خان نے چئیرمین اور ٹیم ایف بی آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام آزاد کشمیر حکومت اور ٹیکس گزاروں کو اپنی معیشت وفاق کے ساتھ منسلک کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ مزید کہا کہ اس کی بدولت آزاد جموں کشمیر کے رہائیشیوں اور برطانیہ ، یورپ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں رہائش پذیر سمندر پار کشمیریوں کو تجارتی آسانی میسر آئے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آزاد جموں کشمیر میں تقریباً 63,500 رجسٹرڈ ٹیکس گزار ہیں، جن میں سے 1002 سیلز ٹیکس میں اور 40 ویبوک کے ساتھ بھی رجسٹرڈ ہیں۔ نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن قابل ٹیکس سرگرمیوں میں مصروف عمل ان تمام ٹیکس گزاروں کو سہولت فراہم کرے گا۔
سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کی ضرورت نہایت دیرینہ تھی لیکن حال ہی میں ایف بی آر نے صوبائی حکام کے ساتھ مل کر ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے اس ریٹرن کی تیاری کرنے کے معاہدے کیے ہیں۔ قبل ازیں ٹیکس گزار جہاں سامان یا خدمات فراہم کرتے تھے وہاں انہیں رجسٹرڈ ہو کر سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانا پڑتے تھے ۔ اس طرح، چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر میں کام کرنے والوں کو ہر ماہ مختلف ریونیو اتھارٹیز کو چھ مختلف ریٹرن فائل کرنے پڑتے تھے جہاں وہ کاروبار کرتے تھے ۔ اس کی وجہ سے ٹیکس گزاروں کو بہت مشکلات اور تعمیلی اخراجات میں اضافے کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ یہ ایک بہت ہی مشکل اور اُکتا دینے والا کام تھا، جس کی وجہ سے اکثر غلطیاں اور تنازعات ہوتے تھے۔ نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن نے ان میں سے بیشتر مسائل کا خاتمہ کر دیا ہے۔
نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کی نمایاں خصوصیات میں ٹیکس گزاروں کا سیلز ڈیٹا متعدد بار کے بجائے صرف ایک بار درج کرنا ہے۔ مزید یہ کہ یہ نظام تمام ملکی ٹرانزیکشنز اور انوائس مینجمنٹ کے لیے ایک واحد ریپازٹری کے طور پر کام کرے گا ۔ یہ نظام خودکار طو رپر ان پٹ ٹیکس کی تقسیم ، ریٹرن کی تیاری ، اور متعلقہ اتھارٹیز میں سے ہر ایک کو قابل ادا ٹیکس کی ادائیگی کا کام کرتا ہے۔ یہ آٹومیشن بار بار ڈیٹا انٹری، دستی حساب کتاب اور غلطیوں کا خاتمہ کرتی ہے ۔ یہ جدید نظام آئرس کے پلیٹ فارم پر مبنی ہے، جس میں پہلے سے ہی بے پناہ فعالیت پائی جاتی ہے ۔ مثال کے طور پر، نوٹسز، اسسمنٹ آرڈرز، ریفنڈز، چھوٹ ، اور لیگل مینجمنٹ سسٹم اس میں پہلے سے ہی شامل ہیں۔آئرس پلیٹ فارم میں وقت کے ساتھ ساتھ جدت آئی ہے اور اسے مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔ یہ نیا نظام پی او ایس ٹرانزیکشنز اور ٹریک اینڈ ٹریس کے ساتھ منسلک ہے ۔
نیشنل سیلز ٹیکس کے فوائد میں ٹیکس جمع کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنانا ، اس طرح ٹیکس دہندگان کے وقت اور محنت کی بچت اور کاروباری آسانی کو فروغ دینے اور تعمیلی اخراجات کو کم کر کے ٹیکس گزاروں کو باسہولت بنانا شامل ہے۔ یہ ڈیٹا کے اندراج کو کم سے کم کرتا ہے، اور ڈیٹا اور حساب کی غلطیوں کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ اس کا انتظام با آسانی کیا جا سکتا ہے اور تمام ریونیو اتھارٹیز کے افسران ٹیکس گزاروں کے ٹیکس معاملات کے بارے میں بہتر طور پر باخبر فیصلہ کر سکیں گے۔ مزید یہ کہ یہ ٹیکس کلیکٹرز کو بغیر آڈٹ کے ریونیو پوٹینشل اور ٹیکس کی تعمیل کو بہتر بنانے کے لئےمددگار ہو گا اور وفاقی حکومت اور صوبوں کے مابین ٹیکس کے طریقہ کار، تشریحات اور اصولوں میں ہم آہنگی پیدا کرے گا ۔
ایف بی آر کے سینئر افسران میں ممبر پی آر، شہناز مقبول، ممبر (آئی آر پالیسی)، آفاق احمد قریشی، چیف پی آر/ڈائریکٹر میڈیا اسد طاہر جپہ، چیف (ریفارمز ) خالد جمیل اور سی بی آر (اے جے کے)کے افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
Secretary PR Public Relations Wing