Joint FBR-Provincial Revenue Authorities’ meeting held
A joint meeting was held between the representatives of Federal Board of Revenue and all the Provincial Revenue Authorities to discuss matters of mutual interest including Common Portal - Single Return to facilitate taxpayers and move swiftly towards an environment conducive for doing business.
The meeting was chaired by Dr. Muhammad Ashfaq Ahmed, Member (IR-Operations) and his team. A presentation on Common Portal - Single Portal was made by Mr. Ahmed Kamal, Director I&I-IR, Lahore highlighting the current challenges and proposed way forward.
The participants appreciated the initiative taken by FBR and proposed to send their views within 15 days and requested FBR to make such meetings a regular feature so that matters of mutual interest are discussed.
Member (IR-Operations) FBR, also appreciated the positive gestures of all the provincial authorities and urged that resolving issues at technical level will pave the way for resolution of common interest at provincial and federal political level.
ایف بی آر اور صوبائی ریوینیو اتھاریٹیز کا اجلاس
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے تمام صوبائی ریوینیو اتھاریٹیز کے نمائیندگان کے ساتھ میٹینگ کا انعقاد کیا جس میں مشترکہ پورٹل اور سنگل ریٹرن فارم کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ٹیکس گزاروں کو مزید سہولیات دینے اور کاروبار کے لئے مزید سازگار حالات میسر کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ممبر آئی آر آپریشنز ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی آئی آر لاہور احمد کمال نے مشترکہ پورٹل کی تشکیل کے بارے میں بریفنگ دی اور اس سلسلے میں درپیش چیلینجز اور تجاویز پر روشنی ڈالی۔ میٹینگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبائی اتھاریٹیز اپنی تجاویز پندرہ ایام میں ایف بی آر کو فراہم کریں گی۔ شرکاء نے ایف بی آر کی طرف سے میٹینگ کے انعقاد کی تعریف کی اور اس طرح کی میٹینگز کو مستقبل میں جاری رکھنے کی بھی تجویز دی تاکہ ٹیکس سے متعلقہ امور کو باہمی رضامندی سے حل کیا جا سکے۔
اس موقع پر ممبر آئی آر آپریشنز محمد اشفاق احمد نے صوبائی اتھاریٹیز کے شرکاء کی دلچسپی اور مثبت تجاویز کو سراہا اور کہا کہ ٹیکس سے متعلقہ تکنیکی امورکو حل کرنے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹیکس نظام کو سہل بنانا ممکن ہو گا۔
Secretary PR FATE Wing