Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Huge quantity of counterfeit cigarettes seized by I&I-Inland Revenue Peshawar Directorate

As part of the ongoing crackdown against illicit tobacco trade in light of the directions of the Director General, Dr.Bashirullah Khan Marwat, the Directorate of Intelligence & Investigation-Inland Revenue, Peshawar intercepted a truck near Mattani Byepass and recovered from it 216 cartons of counterfeit brands of cigarettes, which were clandestinely been transported to Rawalpindi via Motorway. The counterfeit brands include Capstan, Gold Leaf and Morven etc. which belong to be the sole domain of the multi-national companies thus paying huge taxes to the Govt. Value of the duty and taxes thus evaded through illegal movement is estimated at Rs.4,555,440/- in addition to the own value of the goods at Rs.2,268,000/-. Since July 2020 onwards, it is 9th seizure by the Directorate in a row as a result of which 5,700,000 sticks of counterfeit/non-duty paid cigarettes along-with vehicles have been seized for initiation of legal proceedings under the law. The Director l&I-IR Peshawar has hinted at intensifying operation against businesses that operate without being registered with the FBR thus causing huge revenue loss to the exchequer.

آئی اینڈ آئی انلینڈ ریونیو ڈائریکٹوریٹ پشاور نے

بھاری مقدار میں غیرقانونی سگریٹ قبضے میں لے لئے

غیرقانونی سگریٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بشیر اللہ خان کی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن، انلینڈ ریونیو، پشاور نے اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی سلسلے میں  متانی بائی پاس کے نزدیک ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے غیر قانونی سگریٹ برانڈز کے 216 کارٹن برآمد ہوئے جو موٹر وے کے راستے راولپنڈی بھجوائے جا رہے تھے۔ ان میں کیپسٹن، گولڈ لیف اور مارون وغیرہ جیسے برانڈز بھی شامل تھے جن کی فروخت کے تمام حقوق ملٹی نیشنل کمپنیوں نے حاصل کر رکھے ہیں اور جو حکومت کو بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس غیرقانونی نقل وحرکت کے ذریعے اشیاء کی کل مالیت یعنی 2,268,000 روپے کے علاوہ 4,555,440 روپے کی ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کی جا رہی تھی۔ جولائی 2020 سے اب تک یہ ڈائریکٹوریٹ کی مسلسل نویں کارروائی ہے جس کے نتیجے میں 5,700,000 غیرقانونی اور بغیر ڈیوٹی سگریٹ  کے علاوہ ان کی ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیاں قبضے میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی، آئی آر پشاور کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ ایف بی آر میں رجسٹریشن کے بغیر کام کرنے اور یوں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف آپریشن مزید سخت کیا جا رہا ہے۔

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR (FATE)
Sep 15, 2020