Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

GCCI Delegation Calls on Chairman FBR

A delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry (GCCI) led by Mr. Humais Gulzar Mughal, Senior Vice President of GCCI visited FBR Headquarter and met Mr. Asim Ahmad Chairman, FBR. The meeting was also attended by Mr. Mukarram Jah Ansari, Member Customs Operations.

The representatives of GCCI highlighted the issues faced by their members including early payment of Sales Tax refunds, import of motors scrap, delay in clearance of their goods due to SBP’s FE regulations and 100% cash margin restriction on import of aluminum scrap.

The Chairman explained that more ST refund has been paid to their members in comparison with the previous year. Similarly, Member Customs Ops explained the procedure of clearance at import stage and the reason of practice in vogue. The Chairman assured the resolution of all the issues faced by members of GCCI especially exports related units.

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (جی سی سی آئی) کے ایک وفد نے چیمبر کے سینئر نائب صدر ہمیس گلزار مغل کی قیادت میں ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات کی۔ اجلاس میں ممبر کسٹمز آپریشنز مکرم جاہ انصاری نے بھی شرکت کی۔
 
ملاقات کے دوران چیمبر کے نمائندوں نے چئرمین ایف بی آر کو اپنے اراکین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں سیلز ٹیکس ریفنڈز کی جلد ادائیگی، موٹرز اسکریپ کی درآمد، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایف ای ریگولیشنز کی وجہ سے سامان کی کلیئرنس میں تاخیر اور ایلومینیم اسکریپ کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی پابندی شامل ہیں۔
 
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے بتایا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں گوجرانوالہ چیمبر کے ممبران کو اس سال زیادہ سیلز ٹیکس ریفنڈ ادا کیا گیا ہے۔ ممبر کسٹمز آپریشنز نے درآمدی مرحلے پر کلیئرنس کے طریقہ کار کی وضاحت بھی کی۔ چیئرمین ایف بی آر نے چیمبر  کے ممبران کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
.
Public Relations Wing
Nov 15, 2022