Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Finance Minister Visits FBR Headquarters

Federal Minister for Finance and Revenue Mr. Muhammad Aurangzeb visited the Federal Board of Revenue (FBR) Headquarters today and presided over a meeting to review revenue collection performance of FBR. The Chairman FBR Malik Amjed Zubair Tiwana and Members of the Board attended the meeting.
Chairman FBR extended a warm welcome to the Minister on behalf of the FBR team. He gave a detailed presentation on the revenue collection efforts and various revenue generation initiatives taken by FBR as well as issues currently being faced in revenue administration. The Minister was briefed that FBR has successfully achieved the cumulative revenue collection target for the first eight months of the current financial year and is committed to achieve the overall target as well. 
 
The Finance Minister appreciated the FBR team for their efforts in meeting the targets. He called for expediting the reform process and digitisation of FBR for better performance and enhanced revenue generation. The Minister also directed to evolve a mechanism to ensure transparency in tax collection system. He assured the FBR team of his complete support in the performance of their duties and directed to increase their efforts to achieve the true tax potential.
 
وزیرخزانہ کا ایف بی آر ہیڈکورارٹرز کا دورہ 
 
 وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگ زیب نے بدھ کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ریونیو اکٹھا کرنے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سےایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئر مین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔  
 
چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر ٹیم کی جانب سے وزیرخزانہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اُنہوں نے وفاقی وزیر کو ایف بی آر کی طرف سے ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششوں، ریونیو جنریشن کے لئے اُٹھائے جانے والے اقدامات اور ریونیو ایڈمنسٹریشن میں درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ریونیو اکٹھا کرنے کا مجموعی ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا ہے اور پورے سال کے ہدف کو بھی حاصل کرنے کے لئے پر عزم ہے۔
 
وزیر خزانہ نے اہداف کے حصول میں ایف بی آر ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے بہتر کارکردگی اور ریونیو جنریشن میں اضافہ کے لئے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اوراصلاحات کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس وصولی کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ایک طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کے حقیقی پوٹینشل کے حصول کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ اُنہوں نے ایف بی آر کی ٹیم کو یقین دلایا کہ وہ ان کے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔
 

 

.
Public Relations (PR) Wing
Mar 13, 2024