Finance Minister Chairs A Meeting At FBR Headquarters
Federal Minister for Finance and Revenue Mr. Muhammad Aurangzeb visited the Federal Board of Revenue Headquarters today and held a meeting with Chairman FBR and Members of the Board to review revenue collection performance of FBR. Attorney General Mr. Mansoor Usman Awan was also present on the occasion.
During the meeting, Chairman FBR gave a detailed briefing to the Minister about the revenue collection efforts of FBR for the current financial year 2023-24. The Chairman also briefed about measures being taken for digitalization of FBR to further improve its performance.
The Finance Minister emphasized on devising strategies to enhance tax-to-GDP ratio and broaden the tax base to maximize revenue collection. The Minister called for making all-out efforts to achieve the ongoing year’s revenue collection target.
Various other issues including pending legal cases also came under discussion during the meeting. It was decided to devise a holistic strategy to actively pursue all the pending legal cases for early recovery of stuck up revenue.
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ۔
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے جمعہ کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور محصولات کی وصولی کےحوالے سے ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر کو رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کی محصولات اکٹھا کرنے کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین نے ایف بی آر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔
وزیر خزانہ نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے اور محصولات کی وصولی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے رواں مالی سال کے محصولات کی وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران زیر التوا قانونی مقدمات سمیت دیگر مختلف امور بھی زیر بحث آئے اور پھنسے ہوئے محصولات کی جلد از جلد وصولی کے لیے تمام زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
.
Public Relations (PR) Wing
Public Relations (PR) Wing
May 03, 2024