Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Fifth Computerized Ballot for POS Invoicing Prize Scheme Held at Lahore

Continuing with monthly computer ballot for its innovative POS Invoicing Prize Scheme, Federal Board of Revenue (FBR) successfully organized fifth successive lucky draw at Lahore, last evening. In addition to 1007 lucky winners winning prizes worth Rs. 53 Million, another 10 individuals won prize of Rs.100,000 each, sponsored by Metro Stores Pakistan for its valued customers. This has taken the list of winners to 1017, winning total prizes worth Rs.54 Million. Hosted by the Federation of Pakistan Chambers of Commerce & Industry, it is the first Computerized Ballot organized out of FBR Headquarters, Islamabad. This unique monthly luck draw will now be organized in major cities across Pakistan to engage with all relevant stakeholders, mobilize public participation and, thus, maximize tax compliance by the retail sector. 
 
In his welcome note, Mr. Irfan Iqbal Sheikh, President  FPCCI, assured FBR of his fullest cooperation and hoped that all members of FPCCI and business community at large will stand behind FBR in collecting due tax from across Pakistan. He hailed POS as a unique digital intervention made by FBR to automate business processes and promote digitization in tax system. Sardar Ali Khawaja, Member Punlic Relations (FBR), thanked the FPCCI for hosting 5th POS Computerised Ballot at Lahore and highlighted the pivotal role of such meaningful synergies in bridging trust deficit between FBR and Taxpayers. Addressing on the occasion as chief guest, Mr. Qaisar Iqbal Member Operations-IR (FBR), reiterated that for the past few years, FBR had been vigorously pursuing its drive for digitization, transparency, and automation not only to document the economy but also to plug revenue leakages through a transparent tax system. He further emphasized that FBR will continue to maximize tax compliance through various innovative initiatives including POS Invoicing Prize Scheme. The ceremony was attended by senior officers of FBR, notable businessmen, office bearers of FPCCI, and representatives of electronic and print media. 
 
This innovative Prize Scheme was launched to digitally monitor the sales made by     Tier-1 Retailers across Pakistan to ensure that tax collected from customers was duly deposited into state exchequer, he further emphasized. It is pertinent to mention that in April 2022, over 370, 000 invoices were verified by around 48,000 customers who shopped from outlets integrated with FBR POS System. Likewise, over 48.0 Million invoices were issued in April by Tier-1 Retailers which are integrated with FBR POS System. This is a phenomenal increase in public participation and is likely to further grow with every passing day. 
 
Furthermore, FBR has already distributed prizes worth Rs.212 million among 4028 lucky winners in four computerized ballots held in a transparent manner on 15th of January, February, March, & April 2022. Most of the fortunate winners have already got the prize money transferred into their bank accounts, after due diligence and necessary verification process. It is also worth sharing that people are showing huge interest in becoming part of this computerized draw, which is being regularly held on 15th of every month in the presence of mainstream national media to ensure transparency.
 
ایف بی آر کی پی او ایس انعامی اسکیم کی پانچویں کپمیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا لاہور میں کامیابی سے انعقاد 
ایف بی آر کی منفرد  پی او ایس انعامی اسکیم کے سلسلے کی پانچویں مسلسل ماہانہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب گزشتہ شام لاہور میں روایتی جوش و خروش سے  سجائی گئی۔  اس تقریب میں ایف بی آر کی پی او ایس اسکیم میں انعامات جیتنے والے  خوش نصیبوں، جن کی تعداد 1007 تھی، میں 53 ملین روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔  جبکہ میٹرو  اسٹورز پاکستان  کی جانب سے بھی 1 ملین روپے کے انعامات اپنے 10 صارفین  میں تقسیم کئے گئے ۔ یوں اس سلسلے کی کل انعامی رقم 54 ملین روپے جبکہ انعامات جیتنے والے خوش نصیب صارفین کی تعداد 1017 ہوگئی۔
اس تقریب کی میزبانی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کی اور یہ پہلی دفعہ تھا کہ پی او ایس انعامی سکیم کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے باہر لاہور میں منعقد کی جارہی تھی۔ یہ منفرد ماہانہ قرعہ اندازی اب پاکستان بھر کے بڑے شہروں میں رکھی جائے گی تاکہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈز اس کا حصہ بنیں، عوام کی شمولیت میں اضافہ ہواور ریٹیل شعبے میں ٹیکس ادائیگی کے کلچر کو بڑھایا جاسکے۔
تقریب میں شریک معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے جناب عرفان اقبال شیخ صدر ایف پی سی سی آئی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور یہ امید ظاہر کی کہ ایف پی سی سی آئی کے تمام اراکین اور بزنس کیمونٹی ایف بی آر کے شانہ بشانہ پاکستان بھر میں ٹیکس ادائیگی کے کلچر کو عام کرنے کی مہم میں شامل ہوگی۔ انہوں نے پی او ایس انوائسنگ سسٹم کو ایف بی آر کا انقلابی نوعیت کا ڈیجیٹل منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ اس کی مدد سے ملک بھر میں خودکار کاروباری نظام کی تشکیل اور ٹیکس نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کو وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔
سردار علی خواجہ، ممبر پبلک ریلیشنز ایف بی آر نے میزبان ادارے ایف پی سی سی آئی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے لاہور میں اس اہم تقریب کی شاندار میزبانی کی۔ پی او ایس جیسی اہم سکیم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جیسے بامعنی اور ہم آہنگ منصوبے سے ٹیکس صارفین اور ایف بی آر کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو مزید تقویت ملے گی۔ 
اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب قیصر اقبال ممبر آئی آر آپریشنز ایف بی آر تھے انہوں نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ گزشتہ چند سالوں سے ایف بی آر کا ادارہ محصولات اکٹھا کرنے کے لئے شفاف ، ڈیجیٹل اور خودکار طریقہ کار نافذ کرنے کے لئے کوشاں ہےجس کا مقصد نہ صرف معیشت  کو ڈیجیٹل دستاویزی شکل دینا ہے بلکہ ملکی خزانے کے ضیاع کو بھی ٹیکس کے شفاف نظام کے ذریعے  روکنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر ملک میں ٹیکس کلچر عام کرنے کے لئے اور ملکی ٹیکس نظام پر صارفین کا اعتماد بڑھانے کے لئے پی او ایس انوائسنگ پرائز سکیم جیسی مزید منفرد اسکیمیں تیار کرتا رہے گا۔ اس تقریب کے دیگر شرکاء میں ایف بی آر کے اعلیٰ افسران، معروف کاروباری حضرات، ایف پی سی سی آئی کی قیادت اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ 
واضح رہے کہ پی او ایس کی انعامی اسکیم لانے کا مقصد یہ تھا کہ ملک بھر میں  ٹیئر-ون میں موجود کاروباری مراکز پہ ہونے والی فروخت کا ڈیجیٹل ریکارڈ رکھا جائے اور صارفین کی شمولیت سے یہ یقینی بنایا جائے کہ ان سے وصول کیا جانے والا سیلز ٹیکس ملکی خزانے میں جمع ہورہا ہے۔ 
یہاں اس امر کا ذکر ضروری ہے کہ اپریل کے مہینے میں 48 ہزار سے زائد صارفین نے 3لاکھ 70 ہزار سے زائد رسیدوں کی تصدیق کی، جنہوں نے ایف بی آر کے پی اوایس نظام سے مربوط ریٹیلرز سے خریداری کی تھی۔ اسی طرح اپریل کے مہینے میں  ایف بی آر کے پی او ایس نظام کے ساتھ منسلک بڑے ریٹیلرز ،یعنی  ٹئیر –ون ریٹیلرز کی طرف سے مجموعی طور پر4 کروڑ80 لاکھ سے زائد رسیدوں کا اجراء کیا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمارعوام  میں اس انعامی اسکیم اور ایف بی آر پہ بڑھتے ہوئے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس میں آئے روزاضافہ ہورہا ہے۔
اس سے پہلے جنوری، فروری، مارچ اور اپریل  کے مہینوں کی 15 تاریخ کو اسی نوعیت کی مسلسل شفاف کمپیوٹرائزڈ انعامی قرعہ اندازیوں میں ایف بی آر کی جانب سے 4ہزار 28 صارفین میں 212 ملین روپے کی خطیر انعامی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ زیادہ تر خوش نصیبوں کے اکاؤنٹس میں ضروری تصدیقی عمل کے بعد انعامی رقم منتقل کی جا چکی ہے۔ یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ عوام کی جانب سے اس انعامی اسکیم میں شمولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی قرعہ اندازی کی تقریب ہرمہینے کی 15 تاریخ کو قومی میڈیا کے سامنے منعقد ہوتی ہے۔
 
.
Public Relations Wing
May 17, 2022