Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

Federal Board of Revenue (FBR) Holds Crucial Meetings with Pakistan Telecommunication Authority and Telecom Operators to Enforce Income Tax General Order No. 1.

Islamabad, Pakistan - May 10, 2024:  Federal Board of Revenue (FBR) has engaged in a series of significant meetings with the Pakistan Telecommunication Authority (PTA) and telecom operators across Pakistan to ensure the effective implementation of Income Tax General Order No. 1, issued under Section 114 B of the Income Tax Ordinance 2001.
 
These meetings aimed at addressing the enforcement of measures to disable mobile phone SIMs of non-filers for tax year 2023. Multiple discussions were held to streamline the process and ensure compliance with tax regulations.
 
After several deliberations, the telecom operators have agreed to initiate the manual blocking process in small batches until their systems are fully equipped to automate it. In this regard, the first batch comprising 5000 non-filers has been communicated to the telecom operators today for compliance regarding SIM blockage . Subsequent batches will be sent to them on a daily basis.Moreover, Telecom operators have also commenced sending messages to Non filers regarding blocking of SIMs for intimation purpose.
 
This collaboration underscores the commitment of FBR and telecom operators to uphold tax regulations and ensure compliance among taxpayers. It also signifies a significant step towards enhancing tax collection and enforcement mechanisms in the country.
 
FBR appreciates the cooperation of all stakeholders involved in these discussions and looks forward to continued collaboration to strengthen tax compliance in Pakistan.
 
انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کے نفاذ کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی  پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں ۔
 
فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ انکم ٹیکس جنرل آرڈر نمبر ایک، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114B کے تحت جاری کیا گیا تھا۔
 
ان  ملاقاتوں کا مقصد ٹیکس سال2023   کے نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ اس عمل کو سدھارنے کے لئیے اور ٹیکس کے قوانین کی پاسداری کے لئے کئی ملاقاتیں کی گئیں۔
 
 متعدد ملاقاتوں کے بعد ٹیلی کام آپریٹرز نے مینئول طریقے سے چھوٹے بییچز میں سم بلاک کرنے کا عمل شروع کرنے ہر اتفاق کیا ہے تاو قتیکہ وہ اپنے سسٹمز کو خودکار طریقے سے یہ کام کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار نہیں کرلیتے۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز پانچ ہزار نان فائلرز پر مشتمل پہلے بیچ کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کر دی گئی ہیں تاکہ ان کی سمز بلاک کرنے کے احکامات پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ ٹیلی کام آپریٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مزید بیچز بھیجے جائیں گے۔ مزید برآں ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے لئے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
 
یہ شراکت داری ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز کی ٹیکس قوانین کی بالادستی اور ٹیکس دہندگان کے لئے ٹیکس کمپلائنس کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ملک میں ٹیکس وصولی کو بڑھانے اور انفورسمنٹ کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ 
 
ایف بی آر ان میٹنگز میں شریک تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان میں ٹیکس کمپلائنس کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے اس شراکت داری کو جاری رکھے گا۔
 

 

.
Public Relations (PR) Wing
May 10, 2024