FBR To Implement Faceless Customs Assessment System at Karachi from 15th Dec, 2024
Under the Transformation Plan, Federal Board of Revenue is going to implement Faceless Customs Assessment (FCA) System from 15th of December, 2024 at Karachi. FCA is one of the key components of the FBR Transformation Plan approved by the Prime Minister of Pakistan. All the import goods declarations field after 12.00 AM in the Appraisement Collectorates of Karachi shall be allocated to the Central Appraising Unit (CAU) for assessment which has been established at South Asia Pakistan Terminal Karachi in terms of CGO No.6 of 2024 issued by FBR a few days ago.
The introduction of FCA is expected to bring a significant change in the overall culture and working of the Customs department. It would facilitate trade by reducing the clearance time and would also induce efficiency and transparency in assessments.
After successful completion of the first phase at Karachi, the system would soon be rolled out at the upcountry ports and border stations and the appraisement function of Customs would be relocated outside the Customs Collectorates. All the arrangements have been finalized for the housing of appraisers and principal appraisers in a sanitized environment and 55 officers have already been posted to the CAU.
For enhancing productivity and ensuring accountability of the customs appraising officers posted in CAU, an incentive-based performance management mechanism has been introduced in the system. This mechanism would reward the appraising officers who perform their duties with diligence and integrity.
The eligibility criteria and licensing regime of Customs Clearing Agents have also been revamped and a points scoring system is being introduced to make them responsible for the correct and quality declarations.
Under the point scoring system, the Customs Agents who give true and honest declarations of description, value and origin etc. shall score more points and their profile would improve. On the contrary, the Customs agents who fail to show improvements in the declarations, would lose points and eventually their licence may be cancelled.
ایف بی آر *** پریس ریلیز ***
ایف بی آر 15 دسمبر 2024 سے کراچی میں فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم نافذ کرے گا۔ *** فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 15 دسمبر 2024 سے کراچی میں فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم نافذ کر رہا ہے۔فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک اہم جزو ہے جس کی منظوری وزیرِ اعظم پاکستان نے دی ہے۔ کراچی کے اپریزمنٹ کلکٹریٹس میں رات 12:00 بجے کے بعد جمع ہونے والے تمام امپورٹ گڈز ڈیکلریشنز کو اسسمنٹ کے لئے سنٹرل اپریزنگ یونٹ کے سپرد کیا جائے گاجو چند دن پہلے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ CGO نمبر 6 برائے 2024 کے تحت ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کراچی میں قائم کیا جا چکا ہے۔
فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ کے نفاذ سے کسٹمز کےمجموعی نظام اور کام کے کلچر میں نمایاں تبدیلی کی توقع ہے۔ اس سے کلیر نس میں کم وقت لگنے کی وجہ سے تجارت میں سہولت میسر آئے گی، اور اسسمنٹس میں بہتری اور شفافیت لائی جا سکے گی۔
کراچی میں پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد اس سسٹم کو جلد ہی ملک کے دیگر پورٹس اور سرحدی اسٹیشنز پر بھی نافذ کیا جائے گا اور کسٹمز کے اپریزل کے کام کو کسٹمز کلکٹریٹس سے باہر منتقل کر دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے اپریزرز اور پرنسپل اپریزرز کو ایک محفوظ ماحول میں کام کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور 55 افسران کو پہلے ہی سنٹرل اپریزنگ یونٹ میں تعینات کیا جا چکا ہے۔
سنٹرل اپریزنگ یونٹ میں تعینات کسٹمز اپریزرز کی کارکردگی میں بہتری لانے اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے کارکردگی کی بنیاد پر مراعات کا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت، محنت اور دیانتداری سے کام کرنے والے اپریزنگ افسران کو اضافی مراعات دی جائیں گی۔ کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کی اہلیت کے معیار اور لائسنسنگ کے نظام میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور ایک پوائنٹ اسکورنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے تاکہ وہ ذمہ داری سے درست اور معیاری ڈیکلریشنز جمع کرائیں۔ اس پوائنٹ اسکورنگ سسٹم کے تحت وہ کسٹمز ایجنٹس جو اشیاء کی تفصیل اور قیمت وغیرہ کے بارے میں درست اور ایماندارانہ ڈیکلریشنز جمع کرائیں گے زیادہ پوائنٹس حاصل کریں گے اور ان کا پروفائل بہتر ہوگا۔ اس کے برعکس جو ایجنٹس اپنے ڈیکلریشنز میں بہتری نہ دکھا سکے، ان کے پوائنٹس کم ہو جائیں گے اور بالآخر ان کا لائسنس منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔ ***
.
Taxpayers Services (TPS) Wing
Taxpayers Services (TPS) Wing
Dec 14, 2024