FBR to Hold Next POS Prize Draw In March
Federal Board of Revenue (FBR) has resumed its suspended Point of Sale (POS) Prize Scheme from 1st February, 2023 and the next Prize Draw will now be held in the first week of March 2023.
The Prize Scheme for customers of Tier-1 retailers is a popular and promotional activity which rewards them for making purchases at any of the Tier-1 retailers integrated with FBR. The public helps FBR by insisting on QR coded receipts from retailers and get a chance to win prizes after verifying their invoices through Tax Assan App.
FBR assures that, like before, the Prize Draw will be held with complete transparency and fairness. All the verified invoices of February 2023 and of previous months during the period of suspension will be included in the upcoming Prize Draw to be held in the first week of March 2023.
FBR encourages general public to actively participate in the Scheme to make it a success by playing their role in documenting the economy. For more Information, general public can visit the FBR Website or contact customer support service.
ایف بی آر اگلی پی او ایس انعامی سکیم کی قرعہ اندازی مارچ میں کرے گا۔
یڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم فروری 2023 سے اپنی معطل شدہ پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) انعامی سکیم کو دوبارہ شروع کر دیا ہے اور اگلی انعامی قرعہ اندازی اب مارچ 2023 کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جاۓ گی۔
یہ انعامی سکیم ٹئیر۔۱ ریٹیلرز کے صارفین کیلۓ ایک مقبول سرگرمی ہے جو ایف بی آر کے ساتھ مربوط ٹیئر-1 ریٹیلرز میں سے کسی سے بھی خریداری کرنے پر انہیں انعامی سکیم میں شامل کر دیتی ہے۔ عوام ٹئیر-۱ ریٹیلرز سے کیو آر کوڈ شدہ رسیدوں پر اصرار کرکے ایف بی آر کی مدد کرتے ہیں اور ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے رسیدوں کی تصدیق کے بعد انعامات جیتنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔
ایف بی آر پہلے کی طرح انعامی سکیم کو مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کرے گا۔ فروری 2023 اور معطلی کی مدت کے دوران پچھلے مہینوں کی تمام تصدیق شدہ رسیدیں مارچ 2023 کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والی آئندہ انعامی قرعہ اندازی میں شامل کی جائیں گی۔
عوام ایف بی آر کی انعامی سکیم کی کامیابی کیلۓ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
مزید معلومات کے لیے عوام ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں یا کسٹمر سپورٹ سروس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
.
Public Relations (PR) Wing
Public Relations (PR) Wing
Feb 15, 2023