Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR to ensure speedy clearance of perishable goods

In another Trade Facilitation Initiative, FBR has issued instructions to all field formations of Pakistan Customs for ensuring expeditious clearance of imports & exports consignments of perishable goods. The Chief Collectors have been directed to monitor the clearance of perishable goods on daily basis and resolve the issues of the importers/exporters on priority. Furthermore the Chief Collectors have been advised to point out the reasons of delay in clearance of perishable goods  including the the issues on account of NOC’s by other organizations such as Department of Plant Protection etc. so that these organizations can also be approached to facilitate trade & industry.
While FBR is making all out efforts to facilitate trade, the Trade Bodies are encouraged to contact the respective Chief Collector for resolution of any issue relating to the clearance of consignments of perishable goods.  FBR is striving hard to ensure the highest standards of efficiency and trade facilitation and thus to provide an enabling environment for business in Pakistan.
 

ایف بی آر کی جلد ضائع ہو جانے والی اشیاء کی کلیرنس تیز تر کرنے کی ہدایات

تاجروں کی سہولت اور معاونت کی جانب ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز کی تمام فیلڈ ٹیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی درآمدی و برآمدی کنسائنمنٹس کی تیزرفتار کلیئرنس یقینی بنائیں۔ چیف کلکٹرز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی کلیئرنس کی نگرانی کریں اور درآمد و برآمد کنندگان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں۔ مزید برآں، چیف کلکٹرز سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی کلیئرنس میں تاخیر کی مختلف وجوہات مثلاً ڈپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن جیسے دیگر اداروں کی جانب سے این او سی کے اجراء سےمتعلق مسائل وغیرہ کی نشاندہی کریں تاکہ تجارتی و صنعتی اداروں کی سہولت و معاونت کے لئے ان اداروں سے رابطہ کیا جا سکے۔ ایف بی آر کی ہر ممکن کوشش ہے کہ تجارت میں ہر طرح کی سہولت پیدا کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ تجارتی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ضائع ہونے والی اشیاء کی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس سے متعلق  کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے چیف کلکٹر سے رابطہ کریں۔ ایف بی آر، کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیارات اور تجارت میں سہولت یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے اور اس طرح پاکستان میں کاروبار کے لئے ماحول سازگار بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR FATE Wing
Aug 24, 2020