Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR suspends 10 more officers

Federal Board of Revenue (FBR) has intensified action against irregularity, corruption and inefficiency and suspended ten more officers. The suspended Customs officers included seven Inspectors, two Superintendents and one Appraising Officer. Since July, so far 36 officers and 19 officials have been suspended whereas three employees have been dismissed from service.

FBR is determined to rid the organization of corrupt and inefficient elements. Prompt action will be taken against the officers and officials found involved in irregularity and inefficiency. The image of the organization will be raised and the perception of the taxpayers and people about the organization will be improved so that the taxpayers’ can pay their due taxes in time without any hesitation and suspicion thinking that their paid taxed would be utilized on the progress of the country and welfare of the people.

An Integrity and Performance Management Unit (IPMU) has been established in FBR to address the complaints of the taxpayers against any employee. The complainant can send his complaint through telephone, e-mail and letter which will be scrutinized and investigated by senior officers. FBR will continue to put its efforts to raise revenue for the Government and will strive to achieve the objectives of the organization at all costs.

ایف بی آر نے  مزید 10 افسران معطل کر دیئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےنااہلی اور بدعنوانی کے خلاف کاروائی تیز کرتے ہوئے مزید 10 افسران کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا ہے۔ معطل ہونے والے کسٹمز کے 10 افسران میں سات انسپکٹرز، دو سپرنٹنڈنٹ اور ایک اپریزنگ افسر شامل ہے۔ جولائی کے ماہ سے شروع ہونے والے اس ایکشن میں اب تک 36 افسران اور 19 اہلکاروں کو معطل اور 3 اہلکاروں کو بر طرف کیا جا چکا ہے ۔

ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ادارے میں شفافیت لانے کے لئے ادارے کو بد عنوان اور نا اہل عناصر سے پاک کیا جائے گا۔کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور نااہلی کی نشاندہی پر فی الفور کاروائی کی جائے گی۔ ادارے کا وقار بلند کیا جائے گا اور ٹیکس گزاروں اور عوام کے ذہنوں میں ادارے کے تاثر کو بہتر بنایا جائے گا تا کہ ٹیکس گزار بغیر کسی شک و شبہ کے اپنے ذمہ کاٹیکس ادا کریں اور اس یقین کے ساتھ ادا کریں کہ ان کا ادا کیا گیا ٹیکس ملکی ترقی اور عوام کی فلاح پر خرچ ہو گا۔

اس سلسلے میں بدعنوانی اور بے ضابطگی کے خلاف کسی قسم کی شکایات کے لئے ایف بی آر میں انٹیگریٹی پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم کیا گیا ہے اور کوئی بھی شکایت کنندہ ٹیلیفون کال، ای میل یا خط کے ذریعے کسی بھی ایف بی آر کے ملازم کے خلاف شکایت بھیج سکتا ہے جس کی تحقیقات اور جانچ پڑتال اعلی سطح کے افسران کریں گے۔

ایف بی آر اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے حکومتی ریونیو میں اضافے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا اور ادارے کے مقاصد کو ہر صورت حاصل کر نے کی کوشش کرے گا۔

 

 

Adnan Akram Bajwa
Secretary PR (FATE)
Aug 11, 2020