Placeholder image

ایف بی آر کی پریس ریلیز

ایف بی آر کی پریس ریلیزتازہ ترین

FBR SURPASSES TARGET BY RS. 63 BILLION

For the first quarter of current financial year, FBR has collected Rs. 2,041 billion (2022: 1644 billion) against assigned target of Rs. 1,978 billion thus exceeding the target by Rs. 63 billion. FBR has also put in exceptional efforts to achieve revenue target for the month of September, 2023. As against a target of Rs. 794 billion, FBR was able to collect Rs. 834 billion (2022: 688 billion), while refunds amounting to Rs. 37 billion were issued compared to Rs. 18 billion issued in September, 2022.
 
However, severe import compression was witnessed during the month of September, 2023. During previous month, taxes at import stage were collected at Rs. 299 billion whereas during the current month, taxes at import stage were only Rs. 254 billion. FBR was able to make up the shortfall of Rs. 45 billion through domestic taxes especially direct taxes.
 
Team FBR has put in tremendous work. The sincerity and work ethic displayed by FBR officers and officials were exemplary. Moreover, FBR is committed to not only achieving the assigned target for the coming months of the current financial year but also surpassing it.
 
ایف بی آر نے ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ جمع کر لئے۔
 
 
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر نے 1978 ارب روپے کے تفویض کردہ ہدف کے مقابلہ میں 2041 ارب روپے جمع کر لئے جو کہ ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ ہیں۔ سال 2022 میں اسی عرصہ کے دوران 1644 ارب روپے جمع کئے گئے تھے۔ ایف بی آر نے ستمبر کے مہینے میں محصولات جمع کرنے کا ہدف پورا کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کی ہیں اور 794 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 834 ارب روپے جمع کئے ہیں جبکہ سال 2022 میں اسی مہینے میں 688 ارب روپے جمع کئے گئے تھے۔ ستمبر کے مہینے میں 37 ارب کے ریفنڈز بھی جاری کئے گئے جبکہ ستمبر 2022 میں 18 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے تھے۔ تاہم ستمبر 2023 کے دوران درآمدات میں شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔گذشتہ ماہ کے دوران درآمدی ٹیکس کی مد میں 299 ارب روپے جمع کئے گئے تھے جبکہ رواں مہینے کے دوران درآمدات کی مد میں صرف 254 ارب روپے کے ٹیکس جمع کئے جا سکے ہیں۔ ایف بی آر نے 45 ارب کی کمی کو ڈومیسٹک ٹیکسوں سے خاص طور پر براہ راست ٹیکسوں سے پورا کیا ہے۔ ٹیم ایف بی آر نے ہدف پورا کرنے کے لیۓ زبردست محنت کی ہے۔ ایف بی آر کے افسران اور ملازمین نے اپنے کام سے لگاؤ کا مثالی مظاہرہ کیا ہے۔ ایف بی آر نہ صرف رواں مالی سال کے آئندہ مہینوں کے دوران اپنے تفویض کردہ ہدف کو پورا کرنے بلکہ اسے عبور کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
.
Public Relations (PR) Wing
Sep 30, 2023